کرک اگین کرکٹ رائونڈ اپ
آئرلینڈمیں جاری 3 ملکی ویمنز ٹی 20 کپ کے میچ میں آسٹریلین ویمنز ٹیم نے میزبان آئرلینڈ کو63 رنزسے ہرادیا،کینگروز نے 4 وکٹ پر 182 اسکور بنائے۔جواب میں آئرش ٹیم 7 وکٹ پر 119 اسکور کرسکی۔اس سے قبل پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔
آئی سی سی ولڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ایک اور سیریز جمعہ 22 جولائی سے شروع ہورہی ہے۔3 میچزکی سیریز کا پہلا میچ آج پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔بھارتی ٹیم کی قیادت شیکھر دھون کریں گے۔ویرات کوہلی،روہت شرما سمیت متعدد پلیئرز اس سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔
پاکستان کو نقصان،باہر ہوگئے شاہیںن
ادھر مانچسٹر میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچزکی سیریز کا دوسرا میچ بھی آج کھیلا جائے گا۔یہ سیریز انگلینڈ کے لئے بھاینک بن رہی ہے،ابتدائی میچ میں 333 اسکور بنوانے کے بعد انگلش ٹیم 271 رنز ہی بناسکی تھی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے کھیلا جائے گا۔
بھارت سے خبر یہ ہے کہ ان کے سپر اسٹار پلیئر کے ایل راہول کووڈ 19 کا شکار ہوگئے ہیں،ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے اسکواڈ میں شامل ہیں،لگتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد وہ ویسٹ انڈیز نہیں جائیں گے،انہیں اسی بنیاد پر آرام ملے گا۔
کیوی ٹیم آئرلینڈ کے دورے کے اختتامی مرحلے میں ہے،3 ٹی 20 میچزکی سیریز کے آخری میچ میں وہ آج بلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف ایکشن میں ہوگی۔نیوزی لینڈ پہلے ہی 3 میچزجیت کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری اپنے نام کرچکا ہے،یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔
ادھر برمنگھم کے کامن ویلتھ گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں شامل بھارتی خاتون کرکٹر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔انہیں بھی قرنطینہ کردیاگیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ اگلے ایف ٹی پی پر ہی کام نہیں کررہا ہے بلکہ ساتھ میں موجودہ حالات پر بھی نگاہ ہے۔اس نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی تیاری کے لئے 2 ٹی 20ا نٹرنیشنل کرکٹ سیریز شیڈول کرلی ہیں۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ ٹی 20 کپ کی تیاری کے لئے سیریز رکھ لی ہیں۔