میلبورن،لندن،ممبئی،کراچی:کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا بھارت اور انگلینڈ پاکستان کے لئے پرواز پکڑچکا۔دنیائے کرکٹ کی 2 بڑی ٹیموں کی ایک ہی روز ایشیا کی جانب پرواز۔ایک ٹیم کا 17 سال بعد پاکستان کا تاریخی دورہ شروع۔دوسری ٹیم تئیزرفتار دورے پر ہمسایہ ملک آرہی ہے۔
آسٹریلیا نے بھارت کے لئے اڑان بھرلی،اپنے ملک میں صرف ایک ماہ بعد ورلڈ ٹی 20 ہونے کے باوجود ایسے وقت میں ہوم کنڈیشن چھوڑ کر اس کے اپوزیشن ماحول،پچزپر کھیلنا واقعی بڑا کارنامہ ہے۔آسٹریلیا یہ کرنے جارہا ہے۔
آسٹریلیا ٹیم بھارت میں 3 ٹی 20 میچزکی سیریز کھیلنے جارہی ہے۔اتفاق سے وہ بھی اس تاریخ کو شروع ہوگی ،جب پاکستان میں انگلینڈ کی سیریز کھیلی جائے گی۔
ادھر انگلینڈ ٹیم آج کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔2005 کے بعد پہلا پاکستان کا دورہ ہے،یہاں 7 ٹی 20 میچز طے ہیں۔پہلے 4 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
ستمبر 20 کے میچز
آسٹریلیا کا دورہ بھارت، 2022 بھارت بمقابلہ آسٹریلیا، پہلا ٹی 20،موہالی۔رات 7 بجے
انگلینڈ کا دورہ پاکستان، 2022 پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، پہلا ٹی 20،نیشنل اسٹیڈیم، کراچی،7 بجے
ستمبر 22 کے میچ
انگلینڈ کا دورہ پاکستان، 2022 پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، دوسرا ٹی 20،نیشنل اسٹیڈیم، کراچی،7 بجے شام
ستمبر 23 کے میچ
آسٹریلیا کا دورہ بھارت، 2022 بھارت بمقابلہ آسٹریلیا، دوسرا ٹی 20،ناگپور،7بجے شام
ستمبر 24 کا میچ
انگلینڈ کا دورہ پاکستان، 2022 پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، تیسرا ٹی 20۔نیشنل اسٹیڈیم، کراچی،شام 7 بجے
ستمبر 25 کے میچز
آسٹریلیا کا دورہ بھارت، 2022 بھارت بمقابلہ آسٹریلیا، تیسراٹی 20، حیدرآبادشام 7 بجے
انگلینڈ کا دورہ پاکستان، 2022 پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، چوتھا ٹی 20،نیشنل اسٹیڈیم، کراچی،شام 7 بجے
آسٹریلیا کادورہ بھارت یہاں ختم ہوگا،پاکستان کے کراچی میں میچز تمام ہونگے،جب پاکستانی ٹیم 28 ستمبر سے لاہور میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی،اسی تاریخ سے جنوبی افریقا کی بھارت میں سیریز ہوگی۔
اس سمیت ورلڈٹی 20 سے قبل ہونے والے دنیابھر کی ٹاپ بڑی ٹیموں کے ٹی 20 میچز شیڈول کے لئے یہاں کلک کریں۔
ورلڈ ٹی 20 سے قبل میچز کی بارش،24 روز میں 25 مقابلے،تمام کا مکمل شیڈول