| | | |

آسٹریلیا زمبابوے کو ہراتے لڑکھڑاگیا،وکٹ پر کچھ نیا بھی ہوا

ٹائونسویل،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا زمبابوے کو ہراتے لڑکھڑاگیا،وکٹ پر کچھ نیا بھی ہوا۔زمبابوے کے خلاف اپنے ہی ملک میں کھیلنے والے کینگروز کو معمولی ہدف کے تعاقب میں زیادہ آسانی پیش نہیں آئی،اس کے باوجود آسٹریلیا نے زمبابوے کو 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹ سے ہراکر نہ صرف برتری لے لی ہے۔ساتھ میں آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ ٹیبل پر پیش قدمی کرتے ہوئے 80 پوائنٹس بنالئے ہیں۔ایک اور جیت اسے ویسٹ انڈیز کی 7 ویں پوزیشن پر لے آئے گی۔کیریبین سائیڈ 8 ویں پوزیشن پر چلی جائے گی۔اسے ٹاپ 8 سے باہرنکالنے کے لئے پیچھے جنوبی افریقا،آئرلینڈ اور سری لنکا موجود ہیں۔

ٹائونسویل میں مہمان ٹیم پہلے کھیل کر 15 بالز قبل 200 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی،ان فارم بیٹر سکند رضا نہیں چلے،اگر چلتے تو حالات اور ہوتے۔وہ5 رنز بناسکے۔ویسلے مدھویر نے ٹاپ 72 کی اننگ کھیلی۔آسٹریلیا کو اہم ترین ایج کیمرون گرین نے دیا،انہوں نے9 اوورز میں صرف 33 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ سے باہر،کیویز سے بھی ہار

جواب میں آسٹریلیا  ایک موقع پر 5 وکٹ 155 پر کھوچکا تھا۔ڈیوڈ وارنر 57 رنزبناکر گئے۔ایرون فنچ 15 کرسکے۔استیون اسمتھ 48 اور گلین میکسویل 32 پر ناقابل شکست آئے۔

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی اینڈریو سائمنڈزکی ٹریفک حادثہ میں ہلاکت پر ان کی فیملی نے وکٹ پر جاکر انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔وہ چند ماہ قبل اچانک دنیا سے چل بسے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *