| | | |

آسٹریلیا ویمنز ٹیم کے خلاف پاکستان کے لئے 161 رنزکا ہدف

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لئے161 رنزکا ہدف دیا ہے۔قومی ویمنز ٹیم برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ایک مشکل میچ کھیل رہی ہے۔

گروپ اے میں بارباڈوس اور بھارت سے شکست کے بعد ویمنز ٹیم سیمی فائنل لائن سے باہر ہے،اس کے ساتھ ہی میڈل کی امیدیں بھی ختم ہیں۔

ایشیا کپ تاریخ،پاکستان بھارت کی عدم موجودگی کے باوجود 1986 میں چیمپئن نہ بن سکا

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرکے صرف 3 وکٹ پر 160 اسکور کئے ہیں۔آخری 4 اوورز میں 60 سے زائد اسکور لئے گئے۔اس کی وجہ سے پاکستان کی جیت کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

جواب میں گرین کیپس نے آخری اطلاعات تک6 اوور میں صرف 32 رنزپر 2 وکٹیں کھودی تھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *