میلبورن،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے ایک اور کپتان کی پاکستان کے متعلق اہم گفتگو،محدود اوورز سیریز سے ایک کھلاڑی باہر۔ہم ہر میچ جیتنا چاہتے ہیں،ہر سیریز ہمارے لئے اہم ہے۔پاکستان کا دورہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ایک روزہ سیریز کو اسی حوالہ سے دیکھ رہے ہیں۔
آسٹریلیا کے محدود اوورز ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے پاکستان روانگی سے قبل آسٹریلین میڈیا سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ اگلا 50 اوورز ورلڈ کپ ایشیا میں ہے۔پاکستان اور بھارت کی کنڈیشنز یکساں ہیں،ورلڈ کپ سپرلیگ بھی ہے،اس لئے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چند سینئرز ہمارے ساتھ نہیں ہونگے،وہ پہلےسے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔اس کے باوجود ہم پرعزم ہیں کہ ہم جیتیں گے۔ہمارے ساتھ کئی اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔اس کے باوجود ہم جیتنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان میں ہماری ٹیسٹ ٹیم کھیل رہی ہے،وہاں سے بڑی اچھی خبریں آرہی ہیں،ہم بھی وہاں جانے کے لئے پرجوش ہیں۔
نسیم شاہ کی ڈرامائی سلیکشن کا راز آئوٹ،پچ اور نتیجہ پر بڑا انکشاف ساتھ
آسٹریلیا کے کھلاڑی رچرڈسن انجری کی وجہ سے پاکستان نہیں آرہے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے بین ڈار شوئس کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا محدود اوورز ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے شین وارن کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم اس سال ورلڈ ٹی 20 کپ اپنے ملک میں ایم سی جی میں کھیلیں گے۔ہماری کوشش ہوگی کہ ہم یہ ایونٹ جیتیں اور شین وارن کے نام کریں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے میچز اس ماہ کے آخر اور اگلے ماہ کے شروع میں ہونگے،آخر میں ایک ٹی 20 میچ بھی ہوگا۔