کرک اگین رپورٹ
آسٹریلین سکیورٹی ٹیم نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے بھی ملاقات کرلی ہے۔رواں صدی میں آسٹریلیا کے پہلے دورہ پاکستان کے حوالہ سے آسٹریلیا کی سکیورٹی ٹیم اور ان کا بورڈ مکمل طور پر آن بورڈ ہے۔گزشتہ 3 روز سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی سمیت ملک کے مختلف سنٹرز کے دورہ،سکیورٹی جائزے کے بعد یہ غیر ملکی وفد پاکستان کے وزیر داخلہ سے بھی مل رہا ہے۔
یہ ملاقات اس لئے بھی اہم ہے کہ ملکی سکیورٹی اور اندرونی معاملات میں وزارت داخلہ کا کردار نمایاں ہوتا ہے۔ستمبر میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بورڈ نے پاکستان کے جودورے اچانک منسوخ کئے تھے۔اس کے حوالہ سے بھی فائنل اعلان و تفصیلات وزیر داخلہ شیخ رشید نے شیئر کی تھیں۔
انگلش ٹیم کا اچانک روٹ لگ گیا،برسبین ٹیسٹ میں ڈرامائی واپسی،آسٹریلین کیمپ ششدر
رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات کے دوران آسٹریلین حکام کے ساتھ پی سی بی حکام بھی موجود تھے،شیخ رشید نے ملکی حالات،سکیورٹی اور دیگر ایشوز پر آسٹریلین وفد کو اعتماد میں لیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم دورہ پاکستان میں اس سے بڑھ کر ہوگی،جیسا کہ اپنے ملک میں ہوتی ہے۔
آسٹریلیا نے اس صدی کے 21 برس گزرنے کے بعد بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔اگلے سال کے شروع فروری،مارچ میں اس نے پاکستان کا مکمل دورہ کرنا ہے،ٹیسٹ سیریز کے ساتھ محدود اوورز کرکٹ مقابلے بھی شامل ہیں۔اب تک آسٹریلین وفد سکیورٹی بریفنگ و انتظامات سے مکمل مطمئن ہے۔