گالے،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلین کرکٹرزکاسری لنکن آرمی پر اٹیک،خواتین مردوں کے برابر،کووڈ حملہ،کرکٹ رائونڈاپ ۔سری لنکا کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سےقبل کووڈ کا شکار ہوگئی ہے۔اسپنرپوارین جیا وکراما کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،انہیں اسکواڈ سے الگ کردیا گیا ہے۔ان کی سری لنکن بورڈ نےڈیونتھ ویلاگے کو جگہ دی گئی ہے۔آف اسپنر لکشیتا کو بھی اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔ٹیسٹ میچ جمعہ سے شروع ہوگا۔آل رائونڈر اینجلیو میتھیوز کا قرنطینہ آج مکمل ہوگا۔ٹیسٹ کلیئر ہونے کی صورت میں وہ دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے۔کینگروز کو پہلا میچ جیتنے پر برتری حاصل ہے۔
انگلش کرکٹ پھر ہیڈ لائنز میں،ایج باسٹن ٹیسٹ کے دوران نسل پرستی کا بڑا واقعہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹر ماہم طارق کی سالگرہ پر مبارکبادی کا پیغام بھیجا ہے،ساتھ میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی خواتین کرکٹرز کو مرد کھلاڑیوں کے برابر لاکھڑا کردیا ہے۔کیوی بورڈ نے نیا 5 سالہ معاہدہ کیا ہے،جس کے تحت اس سلوگن کہ ایک جیسا کھیل،ایک جیسا معاوضہ کے تحت ویمنز اور مینز کرکٹرز کے معاوضے یکسر برابر کردیئے ہیں۔یوں دنیائے کرکٹ میں کیوی ویمنز کرکٹرز دوسرے کرکٹ ممالک کے مقابل زیادہ امیر ہوگئی ہیں۔
آسٹریلیا کے کرکٹرز نے سری لنکن آرمی کا دعویٰ مسترد کرکے اسے ایک قسم کا جھوٹا قرار دے دیا ہے۔یہ ایک اہم رد عمل ہے۔ٹیم سری لنک کے دورے پر ہے۔پلیئرز نے گزشتہ بدھ 29 جون کو گالے کے پہلے ٹیسٹ میں ہونے والے واقعہ پر آج رد عمل دیا ہے۔
دی مارننگ اخبار کے مطابق سری لنکا کی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے حکومت مخالف مظاہرین کو اسٹیڈیم سے ہٹا دیا ہے تاکہ وہ آسٹریلوی بلے بازوں کے لیے پریشانی کا باعث نہ بنیں۔
آصف علی نئے خوبصورت گرائونڈ میں،پی سی بی کی توجہ تو بنتی ہے
حکومت مخالف بینرز اور پلے کارڈز کے ساتھ متعدد مظاہرین کو فوجی اہلکاروں نے زبردستی گرائونڈ سے ہٹا دیا کیونکہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ جاری تھا۔ آسٹریلوی ٹیم نے ایسے دعوؤں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ فورٹ پر جو کچھ ہو رہا تھا وہ ان کی کارکردگی میں کوئی مسئلہ یا رکاوٹ نہیں تھا۔
یوں آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے سری لنکن آرمی کے بنائے گئے جواز کو مسترد کردیا ہے۔