| | | | | |

انگلش کرکٹ پھر ہیڈ لائنز میں،ایج باسٹن ٹیسٹ کے دوران نسل پرستی کا بڑا واقعہ

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

انگلش کرکٹ پھر ہیڈ لائنز میں،ایج باسٹن ٹیسٹ کے دوران نسل پرستی کا بڑا واقعہ۔ انگلینڈ کرکٹ نسل پرستی کے حوالہ سے پھر ہیڈلائنز میں آگئی ہے۔گزشتہ 2 سال سے یارک شائر کائونٹی کے سابق کھلاڑی عظیم رفیق کی جانب سے اٹھائے گئے نسل پرستانہ الزامات کا ڈراپ سین اور سزائیں ہوئے ابھی وقت گزرا ہی نہیں بلکہ مزید سماعتیں اگلے ماہ ہونی ہیں۔ایسے مین انگلینڈ اور بھارت ٹیسٹ میچ میں بڑا واقعہ ہوگیا ہے۔

واقعہ کی گونج اتنی زیادہ تھی کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور ایج باسٹن کرکٹ گرائونڈ کے آفیسرز نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پیر کے روز دونوں ٹیموں کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز تھا،ایک سٹینڈ میں بھارتی اور مقامی فینز میں تکرار کی اطلاعات ہوئی ہیں۔ان میں واضح طور پر سناگیا ہے کہ نسل پرستانہ جملے ہیں۔

ایج باسٹن کے ایرک ہولیز کے اسٹینڈ میں بھارتی شائقین کے ساتھ نسل پرستانہ بدسلوکی کی گئی۔ایک اور صارف نے کہا ہے کہ قابل نفرت نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا ۔کچھ بدترین بدسلوکی جس کا ہم نے کبھی میچ میں تجربہ نہیں  کیا ہے۔

انگلینڈ پھر بڑے ہدف کی جانب رواں دواں،بھارت کے پائوں سے گرائونڈ کھسکادیا

ایجبسٹن حکام نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی جلد از جلد تحقیقات کریں گے۔پیر کو سوشل میڈیا پر نسلی پرستی کے متعدد اکاؤنٹسگرم تھے اس کی  گورننگ باڈی کو رپورٹس دی گئیں۔

پیر کی رات ای سی بی نے کہا ہے کہ آج کے ٹیسٹ میچ میں نسل پرستانہ بدسلوکی کی خبریں سن کر ہم بہت پریشان ہیں۔ ہم ایجبسٹن کے ساتھیوں سے رابطے میں ہیں جو تحقیقات کریں گے۔ کرکٹ میں نسل پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

کشال مالدے کے نام سے شناخت کرنے والے ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ “کچھ بدترین بدسلوکی تھی جس کا ہم نے میچ میں تجربہ کیا۔ صارف نے مزید کہا کہ اس کے گروپ کو بدبودارکہا گیا تھا اور الزام لگایا کہ اسٹیورڈز کو صورتحال کی اطلاع دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

بھارت کی ٹیم خطرے میں ہے۔378 رنزکا ہدف دے کر بھی ریکارڈ  شکست کے گرداب میں ہے۔انگلینڈ 119 رنز کی دوری پر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *