نئی دہلی،اسلام آباد،میلبورن:کرک اگین اسپیشل رپورٹ
Twitter Image/PCB
آسٹریلین کرکٹر کو بھارت سے قتل کی دھمکی،پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا نے فیصلہ سنادیا۔کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے کھلاڑی کو سوشل میڈیا پر ملنے والی قاتلانہ دھمکیوں کا سخت نوٹس لے لیا ہے،اس کے ساتھ ہی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔
ناقابل یقین،حیرت ناک،پی ایس ایل 7 سے فرنچائز پر اربوں کی بارش
بھارتی شہر گجرات کے ایک جعلی اکائونٹ سے آشن اگر اور ان کی فیملی کو قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔پی سی بی،سکیورٹی ادارے چونکہ پہلے ہی ہائی الرٹ ہیں،اس لئے چندمنٹوں میں معاملہ کی تہہ تک پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے سکیورٹی ادارے بھی آن بورڈ ہوگئے ہیں،انہوں نے فوری طورپر فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی اداروں سے رابطہ کرکے اسے کارروائی کاکہاجائے گا،اس طرح یہ معاملہ یہیں ختم کردیا جائے گا۔دورہ جاری رہے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا رد عمل دے دیا ہے،آسٹریلیا کرکٹ بورڈ بھی ساتھ ہے۔دونوں ممالک کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق
کرکٹ آسٹریلیا سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ سے مکمل باخبر ہے. پی سی بی، کرکٹ آسٹریلیا اور دونوں اطراف کی سرکاری سیکیورٹی ایجنسیز نے اس پوسٹ کی نوعیت اور کنٹینٹ کی تحقیقات کی ہیں۔
اس قسم کی سوشل میڈیا سرگرمی کے لیے جامع سیکورٹی پلانز ترتیب دیئے گئے ہیں اور انہیں اس حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔”
پی سی بی کے مطابق کوئی خطرہ نہیں ہے،دورہ جاری رہے گا۔اس سیریز پر پہلا حملہ ناکام ہوگیا ہے۔