کراچی،کرک اگین رپورٹ
آ بیل مجھے مار،عبد اللہ شفیق نے رن آئوٹ کو سر دے مارا،پاکستانی اننگ میں پہلا وقفہ۔مارنوس لبوشین کے رن آئوٹ ہونے کا حساب آسٹریلیا نے چکادیا،پاکستان کے ان فارم اوپنر عبداللہ شفیق بھی لبشین کی طرح اپنی غلطی اور حماقت سے رن آئوٹ ہوگئے۔اسپنر نیتھن کی بال امام نے کھیلی،عبداللہ دوڑ پڑے،درمیان میں موجود فیلڈرز کی جہ سے وکٹ کے باہر کی جانب بھاگتے گئے۔دوسرے اسپنر نیتھن لائن کیڈایریکٹ تھرو نے ان کی 13 رنزکی اننگ کا خاتمہ کردیا۔پاکستان کے لئے یہ بڑا دھچکا تھا۔اس طرح 2 اسپنرز نے گھیر کر پاکستان کو نقصان پہنچادیا۔
کراچی ٹیسٹ،آسٹریلیا نے اننگ کیوں ڈکلیئر نہ کی،اگلا پلان،گھیر لیا گیا پاکستان
کھانے کے وقفہ پر پاکستان نے ایک وکٹ پر 38رنزبنائے تھے۔19اوورز کا کھیل ہواتھا۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کی تیسری صبح اپنی پہلی نامکمل اننگ 505 رنز 8 وکٹ سے شروع کی تو میزبان بائولرز آخری ٹیم کو آئوٹ کرنے میں ناکام گئے۔یہ الگ بات ہے کہ اسی اسکور پر مچل سٹارک کو28 کےا نفرادی اسکور پر شاہین نے شکار کیا،اس کے بعد کپتان پیٹ کمنز نے 34 اور سویپسن نے15 رنزکی اننگ کھیلیں،اسکور 9 وکٹ پر 556 کردیا،9 اوورز کی بیٹنگ کے بعد کمنز نے اننگ ڈکلیئر کردی۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 55 اور ساجد خان نے 167 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔شاہین،حسن،نعمان اور بابر نے ایک ایک آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا نے مجموعی طور پر 189 اوورز کی بیٹنگ کی ہے۔