| | | | |

کراچی ٹیسٹ،آسٹریلیا نے اننگ کیوں ڈکلیئر نہ کی،اگلا پلان،گھیر لیا گیا پاکستان

 کراچی:کرک اگین رپورٹ

کراچی ٹیسٹ،آسٹریلیا نے اننگ کیوں ڈکلیئر نہ کی،اگلا پلان،گھیر لیا گیا پاکستان۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف 2 روز کی بیٹنگ کے باوجود اننگ ڈکلیئر نہیں کی۔اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جب شام کے سائے گہرے ہورہے تھے۔ایلکس کیری بھی جاچکے تھے تو چند اوورز ممکن تھے،یہ ایسا وقت تھاکہ آسٹریلیا پاکستان کے اوپنرز کا شکار کرسکتا تھا،ایسا نہیں کیا۔

کیا شکست کا خوف ہے

ایسا بھی نہیں ہے لیکن اصل بات یہ ہے کہ حکمرت عملی ایک ہی ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں ایک اننگ کھیلی جائے،اس کے لئے جتنا بھی وقت صرف ہو۔کوئی بات نہیں ۔پھر پاکستان کو دونوں اننگز کی جانب لایا جائے۔ممکنہ طور پر پیر کو اگر آسٹریلیا کی باقی ماندہ 2 وکٹیں جلد نہیں گرتی ہیں تو ایک گھنٹہ اور کھیلا جائے گا،اس میں 50 اسکور بنانے کی کوشش ہوگی۔پاکستان کو پھر فالو آن سے بچنے کے لئے 350 اسکور کرنے ہونگے،اب بھی آسٹریلیا کم سے کم بھی اسکور پر ڈھیر ہوجائے تو بھی پاکستان کو فالوآن سے بچنے کے لئے 300 سے زائد اسکور کرنے ہونگے،آسٹریلیا کی پٹاری میں مچل سٹارک جیسے بائولر موجود ہیں جو پیٹ کمنز جتنا بلکہ اس سے بھی زیادہ بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں۔

آسٹریلیا شروع کے 10 اوورز بعد ایک اینڈ سے اسپنرز اور دوسرے اینڈ سے بدلتے پیسرز کے ساتھ اٹیک کرے گا۔مچل سٹارک اور کیمرون گرین رہورس سوئنگ کا ملکہ رکھتے ہیں۔پچ پر بال اب بیٹھنے لگا ہے،ایل بی اور بولڈ کے امکانات زیادہ ہونگے۔

بیٹنگ کیا،بائولنگ کیا،سرے سے ٹیسٹ کی پچ ہی نہیں،انضمام برہم،پی سی بی کے حوالہ سے اہم انکشاف

پیر کو کھیل کا تیسرا روز میچ کا رنگ واضح کردے گا۔پاکستان نے بھی اگر 2 یا 3 وکٹ تک کھوکر 250 اسکور بنالئے تو پھر شاید میچ بچایا جاسکے،ڈرا کی جانب جائے گا۔

پاکستان کی بیٹنگ جتنی بھی فلاپ ہوئی تو آسٹریلیا اگر فالو آن نہ کرسکا تو اسے پھر چوتھے روز کھیلنے آنا ہوگا،اس بات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ اسے برتری کتنی ملی ہے۔اگر تو 199 سے لے کر 150 کے درمیان ہوئی تو وہ مزید 200 اسکور کرکے آخری روز کے اڑھائی سیشن پاکستان کے حوالہ کرسکتا ہے،اس کے لئے جارحیت اور حکمت عملی ضروری ہوگی۔

سہمے ہوئے کپتان کا جشن،مارک ٹیلر کی سخت تنقید،کراچی ٹیسٹ کا نتیجہ جان لیں

کرک اگین کا ماننا ہے کہ آسٹریلیا اس ٹیسٹ میں بھی شکست سے 99 فیصد محفوظ ہوگیا ہے۔پاکستان کی جیت کےا مکانات بہت کم ہیں۔ہارنے اور میچ ڈرا کرنے کے ففٹی ففٹی امکانات ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *