احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
اپنا ملک،اپنا گرائونڈ،پہلے بیٹنگ،بھارت پھر بھی اس میں ناکام،میچ بہرحال جیت لیا۔کیا بھارتی کرکٹ کا زوال شروع ہےجو ایک عرصہ سے چل رہا ہے،اس کے اثرات کبھی کم ،کبھی زیادہ محسوس کئے جاتے ہیں۔ہوم گرائونڈ ہو۔پہلے بییٹنگ ہو۔سامنے کمزور رینک کی ٹیم ہو۔اس کے باوجود بیٹنگ لائن ناکام ہوجائے۔فتح صرف اس لئے مل جائے کہ حریف سائیڈ کمزور تھی۔
پچہ کی پیدائش کا وقت،دورہ پاکستان،عثمان خواجہ نے اہم فیصلہ کرڈالا
احمد آباد میں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو کھیلا گیا۔مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔یہ اس لئے درست رہا تھا کہ میزبان ٹیم اپنے گرائونڈ اور اپنی بنائی گئی پچ پر صرف237 اوکر کرسکی۔اس کی 9 وکٹیں بھی گر گئی تھیں۔43 کے قلیل اسکور تک ویرات کوہلی سمیت 3 وکٹ گرگئے۔کوہلی اور رشی پنت 18،8 جب کہ کپتان روہت شرما 5 ہی کرسکے۔چوتھی وکٹ پر سوریا کمار یادھیو اور کے ایل راہول نے 91 رنزکی شراکت بناکر صورتحال سنبھال لی تھی،لیکن 134 کے مجموعہ پر جب کے ایل راہول49 کرکے گئے تو باقی بیٹنگ لائن مزید 103 ہی جوڑ سکی۔سوریا کمار64 کرگئے۔الزاری جوزف اور اوڈین سمتھ نے سب سے زیادہ 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں ویسٹ انڈیز نے 32 رنز کا بااعتماد آغاز لے کر بھی 75 تک آدھی ٹیم گنوادی۔شمرا بروکس نمایاں 44 کرسکے،اکیل ہوسین نے 34 اور سمتھ نے 24 کی کوششوں کے ساتھ مزاحمت کی لیکن پوری ٹیم 4 اوورز قبل 193 پر ڈھیر ہوگئی۔فاتح ٹیم کے پرسیدھ کرشنا نے تباہ کن بائولنگ کی۔9 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر 4 وکٹیں لے لیں۔بھارت نے سیریز جیت لی ہے۔