کرک اگین رپورٹ
ایرون فنچ پاکستان آنے کے لئے کیا سے کیا ہوگئے
لیں جی بدلتا ہے رنگ آسماں ایسے ایسے۔
آسٹریلیا کی محدود اوورز ٹیم کے کپتان ایرون فنچ پاکستان کے دورے کے لئے بے تاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے نہایت بے صبری اور شدت انتظار کا اظہار کیا ہے۔
میلبورن میں مقامی میڈیا سے بات چیت کے دوران فنچ کہتے ہیں کہ پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے بہت انتظار کرلیا۔کرکٹ کی دنیا وہ اہم ترین ملک ہے۔اس کی بے گناہ خدمات ہیں۔ساتھ میں اس کے متعدد بڑے پلیئرز ابھرے ہیں۔پاکستان کرکٹ کی بحالی کا وقت آگیا۔ہم بھی وہاں جاکر اپنا حصہ ڈالیں گے۔
ایرون فنچ کہتے ہیں کہ مجھ سے اب وقت نہیں گزر رہا۔ابھی کے ابھی پاکستان جاکر وہاں کھیلنا چاہتے ہیں۔
جامعہ کو دونوں ممالک نے تبدیل شدہ شیڈول کے ساتھ دورے کو حتمی گرین لائن دے دی ہے۔
ٹیسٹ سیریز کے بعد اگلے ماہ کے آخر میں محدود اوورز کرکٹ ہوگی۔
۔
سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جبکہ تمام ون ڈے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول:
ستائیس فروری: مہمان ٹیم کی پاکستان آمد
چار تا آٹھ مارچ: پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی
بارہ تا سولہ مارچ: دوسرا ٹیسٹ، کراچی
اکیس تا پچیس مارچ: تیسرا ٹیسٹ، لاہور
انتیس مارچ: پہلا ون ڈے، راولپنڈی
اکتیس مارچ: دوسرا ون ڈے، راولپنڈی
دو اپریل: تیسرا ون ڈے، راولپنڈی
پانچ اپریل: واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، راولپنڈی