لاہور،کرک اگین رپورٹ
ایسی پچز کس نے بنوائیں،انضمام نے راز کھول دیا،خواتین ٹیم کے نیوزی لینڈ میں بیگ پیک۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا پچز بنوائیں،اتنی منتیں اور محنت کرکے آسٹریلیا کو اس لئے لائے تھے کہ یہ والی کرکٹ کروانی تھی۔ایسی پچزکو اپنے پاس رکھیں،سیریز ختم ہوگئی،اب بیٹھیں اور سوچیں کہ یہ ہم نے کیا کیا ہے۔یہ پچز کس کے کہنے پر بنی ہیں،مجھے علم ہے۔اس بات کا انکشاف پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے تازہ ترین رد عمل میں کیا ہے۔
سابق چیف سلیکٹر کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم نے بھی مایوس کیا ہے۔سچ تو یہ ہے کہ ہم کراچی ٹیسٹ بھی ہارگئے تھے۔یہ تو بیٹرز نے معجزاتی کارکردگی دکھادی۔ورنہ وہ میچ بھی گیا تھا،ایسے معجزے روز نہیں ہوتے۔لاہور میں جب ہم نے لنچ تک اسکور نہیں بنایا تو آسٹریلیا کو نظر آگیا تھا کہ پاکستان جیتنے کی کوئی کوشش نہیں کرے گا،دو سیشن میں 200 سے زائد اسکور نہیں بن سکیں گے۔اس کے بعد پیٹ کمنز نے اٹیک کیا اور میچ جیت لیا۔سیریز بھی اڑالی۔
انضمام کہتے ہیں کہ پوری سیریز میں 397 اسکور کرنے والے عبد اللہ شفیق فارم میں تھے لیکن ان کا سٹرائیک ریٹ 39 ہے۔300 سے اوپر اسکور کرنے والےبابر اور اظہر کا سٹرائیک ریٹ بھی انتہائی سست تھا۔یہ سب غلط ہوا۔ایسی بیٹنگ سے میچ نہیں جیتا کرتے۔
وسیم اکرم کے ساتھ نام،پیٹ کمنز نے کہا کہا،عثمان خواجہ حارث رئوف کے کیوں قریب
پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر نے ایک انکشاف بار بار کیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف استعمال ہونے والی پچز کپتان بابر اعظم اور کوچ ثقلین مشتاق کی ہدایات پر نہیں بنی ہیں،وہ ایسا کہہ ہی نہیں سکتے۔یہ پچز پی سی بی نے اپنی مرضی کرکے بنوائی ہیں،اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ اٹھاکر بورڈ کی جانب باتیں کیں،تنقید کا سارا رخ ادھر کردیا ہے۔عقل والوں کے لئے اشارہ کافی ہے۔
ادھر آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ سے بھی ہارگیا ہے،منتظمین نے قومی کھلاڑیوں کے بیگ پیک کردیئے ہیں۔کل 27 مارچ کو نیوزی لینڈ سے بھیج دیا جائے گا،ٹیم ایونٹ میں صرف ایک میچ جیتی،بنگلہ دیش جیسی ٹیم سے بھی ہارگئی۔