سڈنی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میں منفی اور حیران کن باتوں کی نئی مثالیں قائم کردیں۔9 اوورز کھیل کر 3 وکٹیں ضرور گنوادیں،ایک اسکور تک نہیں بنایا۔پھر وہ لمحات بھی آئے جب ٹیسٹ کرکٹ میں 70 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور بنتا دکھائی دیا۔بین سٹوکس بولڈ ہوکر بھی پویلین نہیں گئے،کھیلتے ہی گئے۔
جمعہ کو سڈنی ٹیسٹ کے کھیل کے پہلے سیشن میں عجب ڈرامہ ہوا۔انگلینڈ کا اسکور 36 تھا،یا 36 کا آکڑا تھا،جو بھی تھا،اس میں آسٹریلیا کے 3 نمبر لگ گئے۔
سڈنی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے بل کھاتی اننگ،ایک سنچری نے عارضی جان ڈال دی
انگلش اننگ کے 17 ویں اوور کی آخری بال پر زیک کرولی آئوٹ ہوئے۔21 ویں اوور کی پہلی بال پر جوئے روٹ صفر پر گئے،انہوں نے 7 بالز کھیلیں۔22ویں اوور کی ڈیوڈ میلان آئوٹ ہوگئے۔اس سے قبل اور اس کے بعد بھی اسکور نہیں بنا۔انگلینڈ نے 53 بالز کھیلیں،سنگل تک نہیں بنا۔اسکور 36 ہی رہا اور 3 وکٹیں گنوادیں۔کینگروز کے مزے لگ گئے۔
ادھر بین سٹوکس بولڈ ہوکر بھی بچ گئے،وجہ یہ بنی کہ بال وکٹ کولگنے کے باوجود بیلز بھی نہیں گراسکی،نتیجہ میں بین سٹوکس کھیلتے ہی گئے۔
بین سٹوکس اور جونی بیئرسٹو نے سیٹ ہونے کے بعد تیز بیٹنگ کی۔دونوں نے پھر 43 کے آس پاس کے سٹرائیک ریٹ سے اسکور لوٹا۔انگلینڈ کے لئے بیرسٹو نے سنچری بنالی۔
آسٹریلوی گیند باز بھی درست معنوں میں بال کرتے ہوئے پچ پر پلٹیاؓ کھاتے گئے۔