| | | | |

ایشز پر کورونا کا ایک اور وار،میچ ریفری بھی 10 روز کے لئے بند

میلبورن۔کرک اگین رپورٹ

Image by AP,File Photo

ایشز کرکٹ سیریز مسلسل کووڈ کے اٹیک میں ہے۔انگلینڈ پر اب تک 7 اٹیک ہوچکے ہیں۔سب سے بڑا جھٹکا اس کے ہیڈ کوچ سلور ووڈ کا تھاوہ سڈنی ٹیسٹ سے آئوٹ ہوگئے ہیں۔10 دن کے لئے قرنطینہ میں ہیں۔اب ایک اور اٹیک سیریز کے آفیشلز پر ہوگیا ہے۔ریفری ڈیوڈ بون کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ایشز اور انگلش کیمپ کو زوردار جھٹکا،ہیڈکوچ 10 روز کے لئے قید،سڈنی ٹیسٹ سے باہر

ڈیوڈ بون آئی سی سی میچ ریفری ہیں۔61 سال کے 29 دسمبر کو ہی ہوئے ہیں اور اسی رات کو ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ان کی جگہ آئی سی سی پینل میں شامل نیو سائوتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے سٹیو برنارڈ چوتھے ایشز ٹیسٹ میں ریفری کے طور پر آئیں گے۔میچ 5 جنوری سے شروع ہوگا۔

ایشز میں آسٹریلیا پہلے ہی فتحیاب ہوچکا ہے۔3 میچز جیت کر انگلینڈ کے خلاف بھرپور برتری ثابت کی ہے۔انگلش ٹیم کے اب تک 7 کووڈ ٹیسٹ آگئے ہیں،ان میں کوچنگ اسٹاف وفیملی ممبران شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *