لندن،کرک اگین رپورٹ
کرک اگین نے چند روز قبل کیا لکھا تھا،اس کی اختتامی سطریں ملاحظہ فرمائیں۔
کرک ا گین کا ذاتی تبصرہ یہی ہے کہ معاملات کہیں نہ کہیں سیٹ ہوجائیں گے،ان میں اسے کوئی پاکستان نہیں ہے کہ جہاں کا دورہ ختم کرنا یا جہاں جانے سے انکار کرنا ان کے نزدیک ایک کلپ ہوتا ہے
منگل اور بدھ کی درمیانی شب یہ خبر بریک ہورہی ہے کہ انگلینڈ ایشز سیریز کے لئے تیار ہوگیا ہے،اس کے کپتان جوئے روٹ سمیت سب کھلاڑی جائیں گے اور آسٹریلیا میں 8 دسمبر سے 5 میچزکی ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے۔قرنطینہ نرمی،فیملی اجازت وغیرہ کی سب دھمکیاں ختم ہوئی ہیں اور ای سی بی نے بھی ٹیم کے آسٹریلیا جانے کا اعلان کردیا ہے۔
ایشز سیریز،انگلینڈ کی ٓآسٹریلیا کو کھلی دھمکی،ڈرامہ یا حقیقت
ایشز کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا،آسٹریلیا اور انگلیند میں کیا ہوا،کرک اگین تبصرہ درست۔کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان تمام معاملات طے پاچکے ہیں،پلیئرز کو اپنی فیملیز کےے ساتھ آسٹریلیا داخل ہونے کی اجازت مل گئی ہے،ساتھ میں کورونا کے رولز میں بھی نرمی آگئی ہے،۔انگلینڈ نے آسٹریلیا کا 11 ہفتے کا سورہ کرنا ہے اور اس میں ایشز کے 5 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔جوئے روٹ نے بھی دورے کی تصدیق کردی ہے،اس سے قبل انہوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ نہیں جائیں گے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ پوری سٹرینتھ کا اسکواڈ بھیجے گا۔
جوئے روٹ انگلینڈ کی ورلڈ ٹی 20 ٹیم میں شامل ہیں،ان کی اہلکیہ اور بچے دبئی میں ورلڈ ٹی 20 کے دوران ملیں گے اور پھر وہاں سے وہ براہ راست آسٹریلیا روانہ ہونگے۔
یہ ایک اتفاق ہے کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے جس روز انگلینڈ کو پاکستان کا دورہ نہ کرنے پر ہدف تنقید بنایا ہے،اسی روز ہی انگلینڈ کا دورہ کنفرم ہوگیا ہے۔کرک اگین نے پہلے ہی لکھا تھا کہ یہ بگ تھری میں سے 2 طاقتوں کا معاملہ ہے،شرائط منوانے کے انداز ہیں ۔سیریز کو کچھ نہیں ہوگا اور پھر ایسا ہی ہوا ہے۔