شارجہ،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
آئی سی سی کے میچ ریفری نے میچ آفیشلزو امپائرز کے ساتھ پاکستانی اور افغان کرکٹرز کے خلاد عدالت لگالی،سماعت بھی مکمل ،سزا بھی فائنل۔اعلان آج ہوگا۔آئی سی سی میچ ریفری کی وجہ سے یہ سزا بھی آئی سی سی پلیٹ فارم سے نکلے گی۔
نسیم شاہ کے 2 چھکے،2 ملک باہر،فتح کے باوجود جشن کی بجائے شدید غصہ کیوں
بدھ کو شارجہ میں ہونے والے ایشیا کپ سپر 4 میچ میں پاکستان نےا فغانستان کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی۔فیصلہ آخری اوور میں آخری وکٹ پر اس وقت ہوا،جب نسیم شاہ جیسے بائولر نے افغانستان کے ٹاپ بائولر فضل حق فاروقی کو شاٹس دے مارے،اس سے قبل کے اوور میں آصف علی جب پیسر فرید خان کی بال پر آئوٹ ہوئے تو فرید خان نے نازیبا جملے کسے،اس پر آصف علی نے بیٹ اٹھالیا،ساتھ میں گلوز والا ہاتھ ان کے منہ کی جانب کردیا۔دوسرے افغان پلیئرنے قریب آکر آصف علی کو دھکا دیا۔اس پر پھر تکرار ہوئی۔
آئی سی سی میچ ریفری نے شارجہ میں آدھی رات کو عدالت لگالی،جس میں افغان بائولر فرید خان،پاکستانی ہٹر آصف علی،امپائرز اور ٹیموں کے آفیشلز پیش ہوئے۔سماعت کے بعد ذارئع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کھلاڑیوں پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ لیول ون یا ٹو کے تحت چارج ہوگا۔ایک سے 2 میچزکی پابندی بھی ہوسکتی ہے۔میچ فیس کا بھاری جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹس جاری ہوسکتے ہیں۔