| | | | | | |

نسیم شاہ کے 2 چھکے،2 ملک باہر،فتح کے باوجود جشن کی بجائے شدید غصہ کیوں

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ  میں پاکستان کو افغانستان کے خلاف جتوانے والے  نسیم شاہ 2 چھکے لگاکر کیوں غصہ میں آگئے۔انہوں نے دوسرا چھکا لگایا تو غصہ میں ہیلمٹ،گلوز اور بیٹ زمین پر دے مارا۔صاف لگتا تھا کہ وہ جشن نہیں منارہے بلکہ اپنا غصہ باہر کررہے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز ان سے ملنے آئے،تو انہوں نے غصہ سے ان کو بھی سائیڈ پر جھڑک دیا،ایک قسم کا دھکا دیا،پوری ٹیم میدان میں آگئی لیکن نسیم شاہ کا غصہ تھنڈا نہیں ہورہا تھا،اس میں راز کیا تھا۔

ایشیا کپ 2022 کا سب سے سنسنی خیز میچ،شاہ کی نسیم افغانستان کو اڑاگئی،فائنل کنفرم

پاکستان کو آخری اوور میں  12 اسکور درکار تھے جو آسان نہیں تھے لیکن نسیم شاہ نے پہلی 2 بالز پر 2 چھکے لگاکر پاکستان کو ایک وکٹ کی جیت دی،2 چھکوں سے 2 ممالک کو ایشیا کپ سے باہر پھینکا۔

افغان کھلاڑی پھوٹ پھوٹ کرروپڑے،بھارت اور افغانستان میں ماتم

کرک اگین ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جس وقت آصف علی گزشتہ اوور میں آئوٹ ہوئے تو ان کا اور افغان کھلاڑی کا جیسے جھگڑا ہوا،اس پر جو جملے بولے گئے،وہ نسیم شاہ کو طیش دلاگئے تھے۔ان جملوں نے نسیم شاہ کے جسم میں آگ بھری تھی،ساتھ میں افغان پلیئر کا  رویہ اور انداز تضحیک آمیز تھا،اس نے نسیم شاہ کو دیوانہ وار بھاگنے،غصہ کرنے،جشن منانے پر کم اور اظہار ناراضگی پر زیادہ مجبور کیا۔بعد میں کوچز نے انہیں اچھی طرح سمجھادیا کہ کام خراب ہورہا ہے،میدیا دکھارہا ہے،بات بڑھ جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *