| | | |

ایشیا کپ،بھارت میچ سے قبل کھلاڑیوں کی بچے سنبھالنے کی ڈیوٹی،مزید کیا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ،بھارت میچ سے قبل کھلاڑیوں کی بچے سنبھالنے کی ڈیوٹی،مزید کیا۔پاکستان ٹور منیجمنٹ کمیٹی نے وہ کام کردیا جو ایک عرصہ قبل پاکستان کی سپر اسٹار ٹیم کیا کرتی تھی۔سابق کپتان عمران خان کا طرہ امتیاز تھا کہ وہ کسی بھی بڑے میچسے قبل کی رات کھلاڑیوں کو دبائو سے باہر رکھنے کے لئے کچھ نہ کچھ شیڈول کیا کرتے تھے۔

ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 کے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان کی موجودہ منیجمنٹ نے بھی وہی کام کیا ہے اور دبئی میں کھلاڑیوں کی سیریں کروادیں۔ساتھ میں بیرونی پرتکلف ڈنر کا انتظام کروادیا ہے۔

ایشیا کپ سپر 4 ،اتوار کوپھر روایتی ٹاکرا،پاکستان بھارت کو ہراسکتا مگر کیسے

آج اتوار کو پاک بھارت ٹاکرا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم نے ہفتہ کو آرام کیا،کسی ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پی سی بی ٹور کمیٹی نے کھلاڑیوں کو ہوٹل سے باہر ڈنر کروایا ہے۔

پی سی بی نے لکھا ہے کہ اسٹارز کی رات ہوٹل سے باہر۔دبئی میں ڈنر۔دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹرز کیسے خوش ہیں ۔قومی کپتان بھی ساتھ ہیں۔حسن علی اپنی بچی کو ایسے سنبھالے ہوئے ہیں کہ جیسے کسی نے کان سے پکڑ رکھا ہو۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *