دبئی،کراچی:کرک اگین رپورٹ
سابق کپتان انضمام الحق کہتے ہیں کہ پاکستان نے کلاسیکل جیت اپنے نام کی،جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،ساروں سے بڑی بات یہ تھی کہ شروع کے 6 سے 10 اوورز میں بھارت نے جیسے حملہ کیا وہ اپنی جگہ تھا،پاکستانی بائولرز نے ان کو 220 تک اسکور تک نہیں کرنے دیا۔شاداب خان نے ردھم میں بالز کیں،بڑے عرصہ کے بعد لگا ہے کہ وہ کوالٹی اسپنر ہے،ہر مشکل جگہ پر بائولنگ کی۔اس نے رشی پنت جیسے بیٹر کو بھی ہٹ نہیں مارنے دی۔نواز نے بھی یہی کیا۔نسیم شاہ نے بعد کے اوورز اچھے کئے۔حسنین نے اچھی بالز کیں۔حارث رئوف نے بھی زبردست بالز کیں۔
بھارتی میڈیا پر کیا،کوہلی کا بابر پر نیا انکشاف،معین علی بھی متاثر
انضمام الحق کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایک کمی ہے،فاسٹ بائولر بھی آل رائونڈر آجائے تو کیا بات ہے،پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اچھی فیلڈنگ کی۔بیٹنگ میں رضوان کی جتنی تعریف کریں،کم ہے۔اس پر تنقید بھی ہے کہ وہ لمبی ہٹس نہیں کھیلتا لیکن اس نے سارا دبائو اپنے سر لے لیا۔پھر محمد نواز نے جس کوالٹی سے بیٹنگ کی،یہ ایک نئی بات ہے۔ہمارے پاس نمبر 4 پر بیٹر نہیں تھا۔نواز نے جو ڈسپلے کیا ہے،وہ نمبر 4 پر کھیل سکتا ہے،اس نے ہٹنگ نہیں کی بلکہ پراپر شاٹس کھیلی ہیں۔آصف اور خوشدل کو میچز فنشرز بننا ہے۔دونوں کو ہٹنگ کے لئے رکھاگیا ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان وسابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشیا کپ میں پاکستان کی جیت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،بابر اعظم کی کپتانی کی تعریف کی اور کہا ہے کہ گزشتہ میچ کے برعکس درست فیصلے کئے ہیں۔