دبئی،پی سی بی میڈیا ریلیز
پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔سیاہ پٹیاں باندھنے کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا۔
بابر اعظم نے تمام افراد سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کا سیاہ پٹیاں باندھنا بھی اسی کی ایک کڑی ہے
ٹیم منیجر منصور رانا نے کہا ہے کہ مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔
ایشیا کپ 2022،پاکستان اور بھارت میں آج بڑا مقابلہ،ٹیمز،ٹاس اور نتیجہ کی پیش گوئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2022 کا اہم مقابلہ آج رات 7 بجے شروع ہوگا۔پاکستانی ٹیم کی سیاہ پٹیوں کو ٹی وی پر میچ کے بہانے ایسے افراد بھی دیکھیں گے،جن کو تاحال پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا علم نہیں ہوسکا۔