دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ ہائی وولٹیج میچ کا ٹاس ہوگیا۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں صف آرا ہوگئی ہیں۔ٹاس کا عمل خوش اسلوبی سے طے ہوگیا ہے۔گزشتہ سال ورلڈ ٹی 20 ٹاکرے میں ٹاس کے لئے بابر اعظم کے مقابل ویرات کوہلی تھے۔پاکستان سے ایک شکست نے بھارتی ٹیم کے کپتان کو ہلاکر رکھ دیا،آج ان کی جگہ روہت شرما مدمقابل تھے۔
دبئی کے شور شرابے والے فل ہائوس میں دونوں کپتانوں کا فل پروٹوکول استقبال کیا گیا۔روہت شرما نے ٹاس جیت لیا ہے،اس جیت پر گرائونڈ میں اتنا شور ہوا،جس کی توقع ہی نہ تھی۔
پاکستان بمقابلہ بھارت ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ،پاکستان کا تین فاسٹ باؤلرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان ۔پاکستان کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔نائب کپتان شاداب خان، محمدرضوان، فخر زمان اور افتخار احمد فائنل الیون کا حصہ۔خوشدل شاہ، آصف علی اور محمد نواز پلیئنگ الیون میں شاملنسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ،پاکستان کو بیٹنگ دینے کا اعلان کیا ہے۔