دبئی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
ایشیا کپ،پاکستان بھارت کے خلاف آئوٹ،اب ٹرمپ کارڈ ایک باقی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ فلاپ ہوگئی۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 کے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 147 اسکور کرسکی۔بابر اعظم چلےے،نہ فخرزمان۔خوشدل شاہ کی خوشی ملی،نہ ہی افتخار کا جواز۔آصف علی کی ہٹنگ بھی دب گئی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بابر اعظم اور محمدرضوان کے لئے بھارتی ابتدائی بائولنگ مشکل رہی۔دونوں شروع کی 7 بالز پر آئوٹ ہونےسے بال بال بچے،۔رضوان کو امپائر نے ایل بی قرار دیا لیکن وہ بچ گئے۔15 پر بابر اعظم اور 42 پر فخرزمان آئوٹ ہوئے۔6ا وورز کا کھیل ہواتھا۔دونوں ہی 10،10 کرسکے۔افتخار احمد اور محمد رضوان اسکور 87 تک لے گئے۔12 اوورز کا کھیل ہوا تھا۔اب بہتر اسکور کیہ توقع تھی لیکن 13 ویں اوور کی پہلی بال پر افتخار احمد28 رنزبناکر گئے تو 9 رنزکے اضافہ سے خشدل شاہ 2 رنزکے بعد چلتے بنے۔97 کے مجموعہ پر پاکستان کو بڑا نقصان ہوا،جب محمد رضوان پانڈیا کی بال پر اویہش خان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔انہوں نے42 بالز پر 43 رنزکئے۔1 چھکا،4 چوکے تھے۔اس کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن نہ سنبھل سکی۔8 ویں اور 9 ویں وکٹ 2 بالز میں 128 پرگریں۔آصف علی9 اور محمد نواز ایک کرسکے۔نسیم شاہ صفر پر گئے۔شاہ نواز دھانی نے کچھ اچے اسٹروکس کھیلے لیکن وہ بھی بولڈ ہوگئے،انہوں نے2 چھکوں کی مدد سے 16 رنزبنائے۔حارث رئوف 13 رنز پر گئے۔پاکستانی اننگ 1 بال قبل 147 رنزپر آئوٹ ہوگئی۔
فخر کا بابر کے ساتھ اظہار یکجہتی،امپائر کودیکھے بناباہر چل دیئے،پاکستانی کپتان پر سکتہ
بھارت کی جانب سے ہردک پانڈیا نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں ۔ بھونشورکمار نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ایشیا کپ،پاکستان بھارت کے خلاف آئوٹ،اب ٹرمپ کارڈ ایک باقی ہے۔شاہ نواز دھانی بھارتی بیٹنگ لائن کو اڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔میچ دلچسپ ہوسکتا ۔