کرک اگین خصوصی رپورٹ
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ماہ شروع ہونے والا ہے۔اگست 2022 کے آخر میں اس کی شروعات ہونگی۔11ستمبر 2022 کو اس کا فائنل کھیلا جائے گا۔کرک اگین نے ہمیشہ کی طرح ایونٹس کی مناسبت سے اس کی تاریخ،تفصیل اور تعارف کا سلسلہ ابھی سے شروع کیا ہے۔کرک اگین ہر میگا ایونٹ کے حوالہ سے معلومات سے پر یہ سلسلہ سب سے قبل شروع کرتا ہے۔
آج اس کے پہلے سلسلہ میں اس کا مجموعی احاطہ ہوگا،اس کے بعد ایشیا کپ کے ہر ایڈیشن کا الگ سے ذکر ہوگا۔آخر میں اس سے متعلق اہم ریکارڈز اور واقعات کا تذکرہ ہوگا۔
ایشیا کپ،اسکواڈز رونمائی کی ڈیڈ لائن جاری
اییشا کپ اب تک 14 بار کھیلا جاچکا ہے۔سری لنکا واحد ٹیم ہے جس نے تمام ٹیموں سے زائد 13 بار اس میں شرکت کی۔پاکستان اور بھارت 12،12 مرتبہ یہ ایشیائی میلہ کھیل چکے ہیں۔اس کی شروعات 1984 سے ہوئی تھیں،آخری بار 2018 میں یہ کھیلا گیا تھا۔بھارت سب سے زیادہ 7 بار یہ ٹرافی جیت چکا ہے۔حیران کن طور پردوسرا نمبرسری لنکا کا ہے،اس نے 5 مرتبہ ایشین چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان صرف 2 بار ہی خطے کا چیمپئن بنا ہے۔بنگلہ دیش سمیت کسی ایشیائی ٹیم کو یہ موقع نہیں ملا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کی بنیاد 1983 میں رکھی گئی،اس کے ایک برس بعد پہلا ایشیا کپ کھیلا گیا۔بھارت نے 1986 کے ایشیا کپ کا بائیکاٹ سری لنکن حالات،پاکستان نے 1990 کے ایشیا کپ سے کنارہ کشی بھارتی حالات کی وجہ سے کی۔1993 کا ایشیا کپ ایسے ہی حالات کے سبب منسوخ ہوا۔اس صدی میں بھی یہ توڑ پھوڑ رہی لیکن 2009 سے فیصلہ کیا گیا کہ کچھ بھی ہو۔ایونٹ ہر 2 سال بعد ضرور کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ،سری لنکا کا آفیشلی میزبانی سے انکار،نیوٹرل وینیو فائنل
ٹی 20 فارمیٹ آنے کے بعد 2015 میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایشیا کپ کو آئی سی سی میگا ایونٹ کے لئے ایک سیمی ریہرسل کے طور پر کھیلا جائے۔ایک تو ونڈو میں لازم وملزوم ہوگا۔دوسرا جیسے فارمیٹ کا ورلڈ کپ ہوگا،اسی فارمیٹ میں ایشیا کپ کھیلا جائے گا،چنانچہ 2016 کا ایشیا کپ تاریخ میں پہلی بار ٹی 20 فارمیٹ میں ہوا،اس کے فوری بعد ورلڈ ٹی 20 کھیلا جانا تھا۔2018 کا ایونٹ 50 اوورز فارمیٹ میں ہوا،کیونکہ 2019 میں ورلڈ کپ 50 اوورز کا تھا۔پھرکورونا کی وجہ سے 2020 کا ورلڈ ٹی 20 ایک سال کے لئے ملتوی ہوا تو ایشیا کپ بھی 2020 سے 2021 میں منتقل کیا گیا لیکن کووڈ مسائل اور وقت کی کمی کے باعث یہ گزشتہ سال بھی نہ کھیلا جاسکا۔ اب یہ 4 بارس بعد ہوگا،ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔ماضی میں بھی 4،4 برس کے گیپ آتے رہے ہیں۔
اہم ترین بات یہ ہے کہ ٹی 20 فارمیٹ میں ایشیا کپ ایک ہی بے،اسے بھارت نے جیتا ہے۔اب تک کے آخری ایونٹ 2018 میں جو کہ 50 اوورز کا تھا،وہ بھی بھارت کے نام رہا،گویا بھارتی ٹیم 2016 سے اب تک ایک حساب سے ایشین چیمپئن چلی آرہی ہے۔
پاکستان نے پہلی بار 2000 میں بنگلہ دیشی سرزمین پر ایشیا کپ جیتا تھا،آخری بار 2012 میں جیتا،اس بار بھی میزبان ملک بنگلہ دیش ہی تھا۔تاریخ کا پہلا ٹورنامنٹ بھی بھارت کے نام رہا تھا۔1986 کا دوسرا کپ سری لنکا جیتا،پھر 1988 اور 1990 کے ساتھ 1995 میں بھی بھارت فاتح رہا۔1997 میں سری لنکا،2004 اور 2008 میں بھی سری لنکا ایشین چیمپئن رہا۔آخری بار 2014 میں سری لنکا ایشین چیمپئن بنا تھا۔