شارجہ،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ سپر4 کا آج آغاز،افغانستان کا سری لنکا کو پھر چیلنج درپیش۔ایشیا کپ 2022 کے گروپ اسٹیج کا ابھی سانس تک مکمل نہی ہوا تھاکہ سپر 4 مرحلہ آگیا،کوئی وقفہ نہیں ہے۔اب اوپرتلے سنسنی خیز میچزہونے لگے ہیں،اصل ایشیا کپ تو شروع بھی آج 3 ستمبر سے ہوگا،جس کا ہر میچ اہم ہے۔
پہلا ٹاکرا ہی افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔اتفاق سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ شو ہوگا۔جہاں اسپن پچ،پیسرز کے لئے مدد دینے والی وکٹ دونوں سائیڈز کے بیٹرز کو کھلا چیلنج دے گی۔
گزشتہ دنوں سری لنکن ٹیم افغانستان کے خلاف پہلے بلے بازی کرکے قلیل اسکور پر آئوٹ ہوئی اور پھر میچ ہاری تھی۔تازہ زخم بھی اسے پریشان کرے گا۔افغانستان ناقابل شکست ہے۔سری لنکا بنگلہ دیش سے ایک جیت کے ساتھ اس مرحلے میں پہنچا ہے۔
ایشیا کپ ٹی 20 سپر 4 کا یہ پہلا میچ جو ٹیم جیتے گی،اس کے فائنل کے امکانات زیادہ ہوجائیں گے،افغانستان فیورٹ ہے۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی لیکن اگر پہلے والی ٹیم نے 180 سے زائد اسکور کردیا تو پھر فیصلہ گلے پڑے گا۔
سری لنکا کو بیٹنگ اور افغانستان کو بائولنگ میں سبقت ہے۔اسپنرز کے ساتھ نئے پیسر فضل حق فاروقی اب دہشت کی علامت بن رہے ہیں۔
ایشیا کپ سپر4 کا شیڈول،پاکستان اور بھارت کا پھر سنڈے
کون جیتےگا؟سری لنکا نے آخری میچ میں جس طرح بنگلہ دیش کو ہرایا ہے،اس کے بعد اس کےا عتماد میں اضافہ ہوا ہے۔اگر افغانستان کو پہلےکھیلنا پڑا تو اس کی بائولنگ بعد میں اچھی فائٹ کرسکتی ہے۔افغانستان فیورٹ ہے اور سری لنکا خطرے میں ہوگا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑی فٹ ہیں۔