کولمبو،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ شیڈول آگیا،پاک بھارت مقابلہ کی تاریخ بھی سیٹ۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 کے شیڈول کا اعلان ہوگیا۔ایشین کرکٹ کونسل نے ایونٹ کے سری لنکا میں کروانے کی منظوری دے دی ہے۔سری لنکا کے سیاسی حالات کے باعث مشکل تھا لیکن پہلے آسٹریلیا اور اب پاکستان نے سری لنکا پہنچ کر وہاں ایونٹ کے ہونے کی مہر لگا چکے تھے۔
بھارتی بورڈ کی کلیئرنس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل نے ابتدائی شیڈول سری لنکا کو ارسال کردیا ہے۔
ایونٹ ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگا۔27اگسست سے آغاز ہوگا ۔
پاکستان اور بھارت کو روایتی حریف ہیں۔وہ 28 اگست کو کھیلیں گے ۔یہ اصل مقابلہ ہوگا۔
یواے ای،نیپال،اومان ،ہانگ لانگ کے ساتھ دیگر کوالیفائر بھی کھیلیں گے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن فائنل،بھارت خطرے میں،پاکستان کے ممکنہ امکانات،مکمل جائزہ
پاکستان،سری لنکا،بنگلہ دیش۔افغانستان اور بھارت بنیادی ممالک ہیں۔
ایونٹ کا کوالیفائر 21 اگست سے شروع ہوگا۔مین رائونڈ 27 اگست سے شروع ہوگا۔
آخری بار ٹی 20 فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں گزشتہ سال ورلڈ ٹی 20 کپ میں ملی تھیں۔پاکستان جیتا تھا۔