دبئی،کولمبو،لندن:کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ پر سری لنکا کا جواب،لارڈز میں پھر جھڑی ،بائولر بھی معطل۔
اینٹی ڈوپنگ کیس،بنگلہ دیشی بائولر معطل،فیصلہ جاری۔
آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے پیسر شہید الاسلام کو 10 ماہ معطلی کی سزا سنادی ہے۔وہ سال کے شروع میں پکڑے گئے تھے۔
بنگلہ دیش کے لئے ایک ٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے پیسر کی سزا 28 مئی سے شروع ہے جو اگلے سال 28 مارچ کو ختم ہوگی۔27 سالہ پیسر نے پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے محمد رضوان کی وکٹ لی تھی۔
ادھر بھارتی میڈیا میں جاری قیاس آرائیاں دم توڑنے لگیں۔سری لنکا کرکٹ نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالہ سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔
سری لنکا کرکٹ کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے جون کے سخت ایام میں،جب ملک کے حالات خراب تھے،آسٹریلیا کی میزبانی کی ہے۔پاکستانی ٹیم یہاں 2 ٹیسٹ کے لئے موجود ہے۔پی سی بی نے اپنی ٹیم کھلانے کا اعلان کیا ہے ،دورہ جاری ہے،ہم پر امید ہیں کہ ایونٹ اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھے گا۔
سری لنکا کرکٹ سیکرٹری کے مطابق ہم نے تیاری شروع کردی ہے۔6 ملکی ایشیا کپ اگلے ماہ کے آخر سے شروع ہوگا۔سری لنکن مظاہرے اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ۔ایک اہم سوال پر ڈی سلوا نے کہا ہے کہ ہم پر کسی بھی جانب سے ایشیا کپ منتقلی کا کوئی دبائو نہیں آیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کل بروز جمعہ ایونٹ کی میزبانی کے حوالہ سے حتمی اعلان کرے گی۔
ادھر لارڈز میں بھارت کے خلاف انگلش ٹیم شدید دبائو کا شکار ہے۔دوسرے ایک روزہ میچ کے 22 اوورز تک اس کے 5 کھلاڑی 103 پر آؤٹ ہوچکے تھے۔