لندن،لاہور،کولمبو:کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ کہاں،پاکستان نے ووٹ دے دیا،سخت موقف ۔ایشیا کپ کو سری لنکا سے باہر منتقل کرنے کی ممکنہ کوششوں میں ہاکستان رکاوٹ بن گیا۔پی سی بی نے سری لنکا کی حمایت میں کمر کس لی ہے۔ایشیا کپ کی سری لنکا سے باہر منتقلی میں پاکستان سری لنکا کی حمایت میں کھل کرسامنے آگیا ہے۔یہی نہیں بلکہ پاکستان نے سری لنکا کو باقاعدہ آگاہ بھی کردیا ہے۔
ایشیا کپ پر سری لنکا کا جواب،لارڈز میں پھر جھڑی ،بائولر بھی معطل
لاہور سے پی سی بی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایشین کرکٹ کونسل پلیٹ فارم پر ایشیا کپ کی سری لنکا سے باہر منتقلی کی ہر قسم کی بات کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکن سیاسی،معاشی حالات کے تناظر میں کچھ ممالک ایشیا کپ کو سری لنکا سے باہر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔پی سی بی نے موقف اختیار کرنا ہے کہ آسٹریلیا ٹیم 40 دن تک تینوں سیریز کھیل گئی،پاکستانی ٹیم اس وقت وہاں موجود ہے۔پی سی بی کو دوسرا ٹیسٹ کولمبو میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔میڈیا دعویٰ کررہا تھا کہ کولمبو ٹیسٹ گال منتقل ہوجائے گا لیکن پی سی بی نے اس پر بھی سٹینڈ لے کر سری لنکا کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے،پاکستان اور بھارت کا بڑا مقابلہ 28 اگست کو کرائے جانے کا امکان ہے۔میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل آج جمعہ کو اس بارے میں اہم فیصلہ کرے گی لیکن پی سی بی،سری لنکا اور بھارتی بورڈ کے آفشیلزوحکام اس وقت لندن میں ہیں،آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کرنی ہے۔ایم سی سی میٹنگ جو جمعہ سے شروع ہوئی ،اس میں رمیز راجہ بھی ہیں۔اس کی سائیڈ لائنز پر کسی بھی وقت حتمی فیصلہ آسکتا ہے۔