کولمبو،دبئی:کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2022 کے ابتدائی رائونڈ کے آغاز میں ایک ہفتہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔اگلے ہفتہ عمان میں ایسوسی ایٹ ٹیموں میں جنگ ہوگی۔یہاں سے ایک ٹیم کو 27 اگست سے شیڈول مین مرحلے میں رسائی کا ٹکٹ ملے گا۔نتیجہ میں ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کے آغاز میں 2 ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ۔ایسے سوال ہوگا کہ سری لنکن اسکواڈ کہاں ہے۔
اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ تاحال نہیں ہے۔کیا اسکواڈ اغوا ہوگیا ہے۔تبصرے اور قیاس آرائیاں تو بہت ہونگی۔سری لنکا ایشیا کپ 2022 کا آفیشل میزبان ہے،ایونٹ اگرچہ اس کے ملک میں نہیں ہورہا ہے لیکن متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایونٹ کے میزبانی کے رائٹس اسی کے پاس ہیں،تو سوال ہوگا کہ میزبان ملک کا اسکواڈ کہاں ہے۔
ایشیا کپ 2022،جوا کمپنی سے الجھے شکیب الحسن بنگلہ دیش کے کپتان،ٹیم کا اعلان
ایشین کرکٹ کونسل نے اسکواڈ کی ڈیڈلائن 8 اگست مقرر کی تھی۔پاکستان نے 4 اور بھارت نے 8 اگست کو اسکواڈز ریلیز کردیئے۔بنگلہ دیش نے 6 اگست کو ہی اعلان کیا تھا کہ انجری مسائل کے باعث اس نے مقررہ وقت کی ڈیڈ لائن میں مہلت لے لی ہے،اس کا اس نے فائدہ یوں اٹھالیا کہ انجریز اصل مسئلہ نہیں تھا بلکہ اس کے سینئر کھلاڑی شکیب الحسن کا جوئے کمپنی سے معاہدہ مسئلہ تھا جو 2 روز قبل تک حل ہوا،اس کے بعد 12 اگست تک اسکواڈ کا اعلان ہوسکا۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تو مہلت لینے کا اعلان بھی نہیں کیا،خاموشی ہے،کیا سری لنکا کرکٹ میں بھی کوئی جھگڑا چل رہا ہے یا کسی ڈومیسٹک ایونٹ کے ٹاپ پرفارمرز کا انتظار ہے،جو بھی ہے ،کسی بھی بڑے ایونٹ کے رولز کے حوالہ سے یہ بڑا مذاق ہے۔سری لنکا 15 اگست کی تاریخ شروع ہونے تک اپنے اسکواڈ کا اعلان نہیں کرسکا،دیکھیں 15 اگست کے دن میں یہ ہوتا ہے یا نہیں۔