دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان ایشیا کپ میں بھارت سے ہارگیا ہے،اب اس کا کیا اس ایونٹ میں دوبارہ بھارت سے مقابلہ ہوگا۔کرکٹ فینز کو ایک سنسنی خیز شو دیکھنے کو ملا ہے،اس لئے کہ کم اسکور کے باوجود پاکستان نے فائٹ بیک کی اور مشکل وکٹ پر بھارتی بیٹرز کو بھی کڑے امتحان میں ڈالا۔یہی وجہ ہے کہ بھارت مشکل سے جیت سکا۔
اسی وجہ سے پاکستانی اور دنیا بھر کےشائقین پاکستان اور بھارت کے دوسرے میچ کا انتظار کررہے ہیں۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کا دوسرا مقابلہ 4 ستمبر کو دبئی میں متوقع ہے۔اتفاق سے یہ بھی اتوار کا دن بنتا ہے جو کہ اگلا اتوار ہوگا۔
دوسرے مقابلے کے لئے سپر فور میں پہنچنا ضروری ہے۔وہاں تک رسائی کیسے ہوگی۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ پاکستان اپنا گروپ اے کا اگلا میچ ہانگ کانگ سے جیتے،اتفاق سے یہ دونوں گروپس میں یہ آخری میچ 2 ستمبر کو ہوگا۔اس سے قبل بھارت نے ہانگ کانگ سے کھیلنا ہے۔بھارت کی جیت کی صورت میں پاکستان بھی ہانگ کانگ سے جیت کر سپر فور میں جائے گا۔بھارت اگر ہانگ کانگ سے ہارگیا تو پھر پاکستان کو ایک مارجن سے جیت درکار ہوگی۔
ایشیا کپ شیڈول آگیا،پاک بھارت مقابلہ کی تاریخ بھی سیٹ
آسان لفظوں میں یوں کہہ لیں کہ پاکستان اپنا گلا میچ جیتے،ہانگ کانگ بھارت سے ہارے تو پاکستان اور بھارت سپر فور میں ہونگے اور گروپ اے کی ون کا گروپ اے کی 2 سے مقابلہ اتوار 4 ستمبر کو بنے گا۔بھارت اس کنڈیشن میں نمبر ون اور پاکستان نمبر 2 ہوگا۔