شارجہ،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2022 سپر 4،رنگا اور پکاسا نے افغانستان کی کھچڑی بنادی۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر 4 کے پہلے میچ میں افغانستان کا رعب و دبدبہ تمام،سری لنکنز نے اکھاڑ پھینکا۔گروپ سٹیج کی شکست کا بدلہ چکاکر ایشیا کپ 2022 سپر 4 کا پہلا میچ 4 وکٹ سے جیت لیا۔گرائونڈ میں ہاسا رنگا اور راجاپکاسا کی کھچڑی پکتی رہی۔
ٹاس کا سکہ سری لنکا کے حق میں گرا تو اس نے تھوڑا سکون کا سانس لیا،مسلسل 2 میچز میں پہلے بیٹنگ کے بعد اب اس نے بعد کی بیٹنگ کا انتخاب کیا۔افغانستان جس نے اپنے دونوں میچز میں بعد میں بیٹنگ کی تھی،اسے پہلی بار پہلے بیٹنگ پر مجبور ہونا پڑا۔
حیران کن طور پر اس کے اوپنرز نے 46 رنزکا اچھا آغاز دیا۔حضرۃ اللہ زازائی کا 13 رنزپر آئوٹ ہونا کوئی مسئلہ نہ تھا۔کیونکہ نئے بیٹر ابراہیم زردان نے رحمان اللہ گرباز کے ساتھ اسکور 139 رنزتک کردیا۔یہاں 30 کے قریب بالز کا کھیل باقی تھا۔9 وکٹیں تھیں۔مزید 60 سے 70 اسکور بنتے تھے لیکن شراکت ٹوٹتے ہی سری لنکا نے واپسی کی۔افغانستان کو 6 وکٹ پر 175 رنز تک بند کردیا۔رحمان اللہ گرباز 45 بالز پر84 کرگئے۔ابراہیم زردان نے 40 رنزکئے۔
ایشیا کپ سپر 4،سری لنکا کو 176 رنز کا ہدف
جواب میں سری لنکا نے بھی ایک پروفیشنل ٹیم کی طرح 62 رنزکا آغاز لیا۔افغانستان نے 119 تک 4 آئوٹ کرکے واپسی کی لیکن سری لنکا کے بیٹرز نے اسکور بنانے کا جو تیز سلسلہ شروع سے رکھا،اسے قائم رکھا،وکٹیں گرنے کا اس پر کوئی اثر نہ پڑا۔
اوپنرز پتھم نشانکا35 اور کوشال مینڈس 36 رنزبناکر گئے۔گوناتھیلاکا نے 33 کی شاندار اننگ کھیلی۔کپتان داشن سناکا 10 رنزبناکر ناقابل یقین کیچ کا شکار بنے تو بھی اس کے بعد راجا پکاسا اور ہاسا رنگا نے رنگ جمادیا ،دونوں نے تیز بیٹنگ کی۔اس دوران افغان فیلڈرز نے 2 آسان کیچز ڈراپ کئے۔19 ویں اوور میں افغانستان کو راجاپکاسا کی 31 رنزکی اننگ کے بعد وکٹ ملی لیکن دیر ہوگئی تھی۔خراب فیلڈنگ کی۔اس کا نتیجہ اس کی شکست میں سامنے آیا۔ڈی سلوا 16 پر ناقابل شکست آئے۔سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 5 بالیں قبل 6وکٹ پر پورا کرکے میچ 4وکٹ سے جیت لیا۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان 30 رنز دے کر 2 وکٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔
ایشیا کپ سپر 4 میں سری لنکا نےکامیابی کے ساتھ 2 پوائنٹس بنالئے۔افغانستان کا ناکام آغاز ہوا۔