ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں آج کا دوسرا میچ بھی ایک ٹیم کی رخصتی کا سبب بنے گا لیکن دوسری ٹیم کی امیدیں باقی رہنے یا اسے بھی اپنے ساتھ لپیٹنے کا باعث بن سکتا ہے۔ابو ظہبی میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز مدمقابل ہونگے۔یہ میچ دبئی میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے میچ کے ختم ہونے کے چند منٹ بعد شروع ہوگا،جیا کہ ذکر کیا جاچکا ہے کہ بنگلہ دیش کا آخری میچ ہوگا،اسی طرح گروپ 1 کی ایک اور ٹیم سری لنکا کا بھی یہ 5واں اور آخری شو ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش آج فارغ،آسٹریلیا کا معاون یا اس کے لئے برا سایہ بن سکتا
سری لنکن ٹیم 4 میچز کھیل کر 3 شکستوں کے ساتھ سیمی فائنل ریس سے باہر ہوچکی ہے لیکن اس کے مقابل دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ہے جو بھارت کی طرح اگر مگر کے چانسز کے ساتھ ابھی تک موجود ہے۔اس کے 3 میچز میں 2 پوائنٹس ہیں،اس کے لئے 3 کام ضروری ہیں۔پہلا یہ کہ دونوں میچ جیتے،آخری میچ آسٹریلیا سے ہوگا۔دوسرا یہ کہ بہتر مارجن سے فتح اپنے نام کرے اور تیسرا یہ کہ جنوبی افریقا کی انگلینڈ کے خلاف آخری میچ میں شکست کی دعاکرے۔
ایونٹ میںبظاہر ویسٹ انڈیز فارغ ہے ،دیکھنا یہ ہوگا کہ سری لنکا جاتے جاتے اس کا کام آج ہی توتمام نہیں کرتا۔ویسے ویسٹ انڈیز کی پرفارمنس اوورآل مایوس کن ہے۔دونوں ممالک میں اب تک ٹی 20 ورلڈ کپ میں 7 میچزہوئے ہیں،سری لنکا نے 5 جیتے ،ویسٹ انڈیز نے 2016 کا آخری میچ جیتا تھا اور ساتھ میں 2012 ورلڈ ٹی 20 کا فائنل سری لنکا کے خلاف اپنےنام کیا تھا،اس طرح اس کی یہ 2 فتوحات بھی یاد گار ہیں۔
ورلڈ ٹی 20 کپ سے 4 نومبر 2021 کو ایشیاکی 2 ٹیمیں بنگلہ دیش اور سری لنکا باہر ہوجائیں گی،ان کے میچز ہی ختم ہونگے،سیمی فائنل کی ریس سے تو پہلے ہی آئوٹ ہیں۔دیکھنے کی بات یہ ہوگی کہ دونوں کی حریف آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو لازمی کامیابی درکار ہے۔کیا یہ دونوں ہارکر جائیں گی یا جاتے جاتے دونوں یا کوئی ایک کسی ایک ٹیم کو اپنے گلے کا ہار ایسا پہنائیں گی کہ جو ہمیشہ دوسری ٹیم کو یاد رہے گا،یہ منظر دیکھے جانے والا ہوگا۔