لندن،کرک اگین رپورٹ
ایف ٹی پی پر رمیز برہم،3 ملکی کپ ڈیماند،ایک اور کڑی شرطٓٓ۔ئی سی سی اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہتھیار سخت کرلیئے ہیں۔ایک بڑا مطالبہ سامنے رکھ دیا ہے،ساتھ میں بھ تھری کی بندر بانٹ پر بھی بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیسا کہ چند روز قبل کرک اگین یہ خبر بریک کرچکا تھا کہ پاکستان کو 30 سے بھی کم ٹیسٹ میچز ملیں گے،اس کی تعداد ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش سے بھی کم ہوگی تو اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ہاتھ ہوگیا،آئی سی سی ایف ٹی پی میں پاکستان کے کم میچز
پاکستان کو اگلے ایف ٹی پی 2023 سے 2027 تک 133 انٹرنیشنل میچز ملے ہیں،ان میں 29 ٹیسٹ،49 ون ڈے اور 55 ٹی 20 میچز ہیں۔آسٹریلیا،انگلینڈ،بھارت اور نیوزی لینڈ کو تو چھوڑیں۔پاکستان کو بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے بھی کم تر رکھا گیا ہے،مذکورہ ممالک کے میچز زیادہ ہیں۔
دوسرا ایشو یہ ہے کہ بگ تھری نے اپنی متعدد سیریز 5،5 ٹیسٹ میچزکی رکھی ہیں۔پاکستان سمیت کئی ممالک کے لئے 2 یا 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔تیسرا اہم ترین ایشو یہ ہے کہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے 4 ملکی ٹی 20 کپ کو نہیں مانا جارہا ہے،اس کے لئے پاکستان نے ایک نئی تلوار تیار کی ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے اگلے 4 سال کے ایف ٹی پی سائیکل میں کم سے کم 2 عدد 3 ملکی کپ ایسے رکھنا چاہتا ہے کہ جس میں آسٹریلیا اور انگلینڈ شریک ہوں تاکہ بھارت سے کرکٹ نہ ہونے پر ریونیو اکٹھا کیا جاسکے۔اس سلسلہ مین پی سی بی نے دونوں ممالک سے بات کرلی ہے۔
پی سی بی ایسے 3 ملکی کپ کی کزبانی کی خواہش نہیں رکھتا جس میں اس سے کمزور ممالک شامل ہوں۔آئی سی سی میٹنگ 23 جولائی سے برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کی سائیڈ لائن پر شیڈول ہے۔پاکستان نے سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔