| | | | | | | | | | | | | | |

ہاتھ ہوگیا،آئی سی سی ایف ٹی پی میں پاکستان کے کم میچز

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام قریب سیٹ ہوگیا،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ بھارت نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز اچک لئے۔بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ بھی پاکستان سے زیادہ میچز کے گیا ہے۔

کرک اگین نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ بھارت آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف 5،5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کروانے جارہا ہے ۔وہ کامیاب ہوگیا ہے۔دیگر سیریز بھی زیادہ تر 3 میچز کی ہیں۔یوں آئی سی سی کے 2023 سے 2027 تک کے سرکل کا مکمل پروگرام سامنے آگیا ہے۔رمیز راجہ کے 4 ملکی کپ پلان کا کوئی شیڈول نہیں۔3 ملکی ایک روزہ میچز کے کپ رکھے جائیں گے ۔ورلڈ کپ سپر لیگ 2023 کے بعد ختم ہوگی۔ٹی 20 سیریز 5 میچز تک بڑھائی جارہی ہے۔

 

آنے والی تفصیلات کے مطابق 2023سے 2025 اور پھر 2025 سے 2027 تک آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 سرکل ہونگے۔ہر ملک 12 سیریز کھیلے گا۔ہر سرکل میں 6 سیریز ہونگی۔4 سال میں 6 ٹیسٹ سیریز ہوم اور 6 دیگر ممالک میں ہونگی۔

پاکستان 2023 سے 2025 کے درمیان

انگلینڈ ،ویسث انڈیز اور بنگلہ دیش کی میزبانی کرے گا ،اسی عرصہ میں وہ آسٹریلیا ،جنوبی افریقا اور سری لنکا کا دورہ کرے گا۔4 سال میں انگلینڈ سب سے زیادہ 42 ٹیسٹ،آسٹریلیا 41 اور بھارت 38 ٹیسٹ کھیلے گا۔بنگلہ دیش 34 اور نیوزی لینڈ کے 32 میچز ہونگے۔
پاکستان دسمبر 2023 میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گا۔اگست 2026 میں پاکستان انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔انگلینڈ اکتوبر 2024 میں پاکستان میں آئے گا۔

پاکستان کا کلینڈر 2023 سے 2025

پاکستان کی ٹیم انگلینڈ،ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش سے ہوم سیریز کھیلے گی
اسی عرصہ میں وہ آسٹریلیا ،جنوبی افریقا اور سری لنکا جائے گی۔

پاکستان کا 2025 سے 2027 کا شیڈول

نیوزی لینڈ ،جنوبی افریقا اور سری لنکا پاکستان أئیں گے۔پاکستانی ٹیم انگلینڈ،ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش جائے گی۔
پاکستان 2023 سے 2027 تک کس کی میزبانی کرے گا۔
ان 4 سال میں 6 سیریز کے لئے انگلینڈ ،ویسٹ انڈیز،بنگلہ دیش،نیوزی لینڈ،جنوبی افریقا اور سری لنکا پاکستان آئیں گے۔

پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا ،جنوبی افریقا ،سری لنکا،انگلینڈ،ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
یوں آسٹریلیا کا دورہ پاکستان شیڈول نہیں ہے۔اس کے مقابل بھارت نےانگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ 4 سالوں میں 2،2 سیریز رکھ لی ہیں۔

 

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *