ہاگلے اوول،کرک اگین رپورٹ
جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی ہوگئی ہے،دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاگلے اوو ل میں فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہوگا،کیوی کپتان کین ولیسن اس سیریز کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔
ادھرپاکستان کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر کے پاکستان سپر لیگ،اس کی فرنچائز اور پلیئرز سے مسلسل روابط کے انکشافات ہوئے ہیں۔ملتان سلطانز کے شان مسعود نے کرکٹ پاکستان ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے کہا ہے کہ مکی آرتھر سے پی ایس ایل 7 کے دوران بھی رابطہ ہے،ان کی پاکستان سپر لیگ،پاکستان کرکٹ پر نگاہیں مرکوز ہیں۔
شان مسعود نے کہا ہے کہ مکی آرتھر اب بھی انہیں ہدایات دیتے ہیں،ان کے ٹرکس کام آتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہوائی سفر کے دوران دبئی ایئرپورٹ پر میرا ٹاکرا مکی آرتھر سے ہوا تو انہوں نے انگلش کائونٹی ڈربی شائر کے لئے کھیلنے کی پیشکش کی ،میں نے قبول کرلی۔
پی ایس ایل7،آج کوئٹہ اور پشاور میں سے ایک کی چوتھی پوزیشن کنفرم ہوگی
شان مسعود کہتے ہیں کہ ملتان سلطانز میں اب بھی لیڈراور کپتان جیسا پروٹوکول ملتا ہے،ٹیم کا ماحول اچھا ہے،ایونٹ جیتنے کے لئے بے تاب ہیں۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں واپسی خوشگوار ہے۔میں ملک کے لئے پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔
پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کے لئے مسلسل اسکور کرنے والے شان مسعود کو پاکستان کی اس ٹیسٹ ٹیم میں طویل عرصے بعد شامل کیا گیا ہے،جس سے 13 ماہ قبل ڈراپ کیا گیا تھا۔
شان مسعود اس سال انگلینڈ میں 4 ماہ کائونٹی کرکٹ کھیلیں گے،وہاں مکی آرتھر ڈربی شائر کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔