کرک اگین رپورٹ
ایک اور کپتان پر استعفے کا دبائو،کرکٹرز کا استقبال،پاک آسٹریلیا میچ کی اہم خبر۔کرکٹ میدان سے بھی گرما گرم خبریں ہیں۔انگلش کپتان جوئے روٹ پر دبائو بڑھ گیا ہے کہ وہ کپتانی سے استعفیٰ دے دیں،مسلسل 5 سیریز میں شکست نے انگلینڈ کی بنیادیں ہلادی ہیں۔جوئے روٹ کی قیادت میں انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز میں بھی ہارگئی ہے۔سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن،ناصر حسین اور مائیکل وان نے روٹ کو کہا ہے کہ وہ کپتانی سے خود ہی دور ہوجائیں۔ویسے پاکستان میں پاکستان کے کپتان عمران خان پر بھی دبائو ہے کہ وہ ملک کی قیادت سے مستعفی ہوجائیں،نہیں ہونگے تو ان کو ہٹادیا جائے گا۔
ادھر آسٹریلیا کو پاکستان میں ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی بڑا جھٹکا لگا ہے،مچل مارش انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ان کی آئی پی ایل میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
عمران خان جارہے ہیں یا نہیں،رمیز راجہ کے لئے کیا خبر،بریکنگ نیوز
پاکستانی ٹیم میں شاداب خان نہیں کھیلیں گے،متوقع پلیئرز میں امام الحق۔فخرزمان،بابر اعظم ،عبداللہ شفیق،محمد رضوان،محمد حارث،فہیم اشرف،آصف آفریدی،حسن علی،شاہین آفریدی،حارث رئوف شامل ہیں۔یہی کھیل سکتے ہیں۔
ادھر آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کا واپسی پر ان کی فیملی نے شاندار استقبال کیا ہے۔ادھر سینیئرز نے ملک واپسی پر کہا ہے کہ دورہ پاکستان شاندار رہا،جانے سے قبل کے جو خیالات تھے،وہ سب بدل گئے ہیں،اب ہم پاکستان جب بھی جائیں گے،بلاخوف وخطر ہی جائیں گے۔عثمان خواجہ کا بھی ان کی فیملی نے شاندار استقبال کیا ہے۔انہوں نے بھی تصاویر شیئرز کی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی فٹنس کا مکمل ٹریک ریکارڈ رکھنے کے لیے ڈیجٹل اسٹیٹس سےتین سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔ امریکی کمپنی، ڈیجٹل اسٹیٹس، ویڈیو اینالیٹکس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں مہارت رکھتی ہے۔
یہ تقریب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اور ڈیجٹل اسٹیٹس کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اویس جنجوعہ نےتین سالہ معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے مطابق ڈیجٹل اسٹیٹس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کوانٹیلیجنس پلیئرز منیجمنٹ کی طرز پر ایک مربوط سافٹ وئیر بنا کر دے گی۔ اس سافٹ ویئر کے تحت این ایچ پی سی کو ویڈیو اینالیٹکس، کوچنگ اینالیٹکس اور کھلاڑیوں کے ڈیٹا کے ذریعے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی فٹنس ، ٹریننگ، صحت، غذاء اور تکنیکی ڈیٹا سے متعلق تحقیقی مواد فراہم کیا جائے گا۔
اس تحقیقی مواد کا جائزہ لینے کے لیے پی سی بی اپنی تمام ایسوسی ایشنز کے کوچز، ٹرینرز اور فزیوز کو اس سافٹ ویئر تک رسائی فراہم کرے گا۔