| | | | |

عمران خان جارہے ہیں یا نہیں،رمیز راجہ کے لئے کیا خبر،بریکنگ نیوز

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

عمران خان جارہے ہیں یا نہیں،رمیز راجہ کے لئے کیا خبر،بریکنگ نیوز۔پاکستان میں جب بھی کوئی حکومت غیریقینی کا شکار ہوتی ہے تو اس کے اثرات کرکٹ پر بھی پڑتے ہیں،باقی معاملات اپنی جگہ،کرکٹ بورڈ چونکہ منتخب وزیر اعظم کے تحت ہوتا ہے،اس لئے  ایسا ہونا فطری امر ہے۔نتیجہ میں اچانک تبدیلی یا معمول کی تبدیلی کرکٹ بورڈ کی ٹاپ چیئر کو ہلاکر رکھ دیتی ہے،نتیجہ میں ایک چہرہ نہیں،بہت کچھ بدل جاتا ہے۔

سیاسی حالات،قومی ٹیم حیران کن طور پر لپیٹ میں،آسٹریلیا کے 2 سرپرائز تیار

ایسے ہی حالات ان دنوں پاکستان میں ہیں،اب تو اس کا ڈرامائی اختتام ہونے والا ہے،اس بار تو وزیر اعظم سابق کرکٹر بھی ہیں۔ممتاز کپتان ہیں،اس لئے بھی کرکٹ حلقوں کے لئے یہ خبر اہم  ہے،ان کے حوالہ سے چلنے والی کوئی بھی اہم نیوز کرکٹ سٹوری بھی بن جاتی ہے۔وزیر اعظم پاکستان نے 27 مارچ 2022 کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کیا ہے۔ایسے وقت میں کہ جب ان کے خلاف عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کی جاچکی ہے،اس پر ابتدائی کام آج 28 مارچ سے شروع ہوگا۔غالب خیال ہے کہ جمعہ تک ان کی قسمت کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔

عمران خان نے لمبے وقت کے لئے بیٹ پکڑلیا،جنگ جاری،3 اور خبریں بھی ساتھ

اپوزیشن اپنی جگہ مطمئن ہے،بظاہر حکومتی صفوں میں بے چینی ہے۔اتحادی ابھی تک دور ہیں،اس لئے حالات نہایت غیر معمولی ہوگئے ہیں۔کسی سی بات کرلی جائے تو ہر ایک اپنی جگہ مطمئن ہے۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان 27 اور 28 مارچ کی درمیانی شب اپنی فتح اور عمران خان کی شکست کا باقاعدہ اعلان کرچکے ہیں۔

پی سی بی پیٹرن انچیف عمران خان نے سیاسی پچ پر ٹیسٹ میچ کی تیاری کرلی

کرک اگین اس ماہ کے شروع بلکہ گزشتہ ماہ بھی اپنی رپورٹس دیتا آیا ہے،آج کی رپورٹ وتجزیہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ایک ایسے وقت میں کہ جب پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کھیل رہی ہے۔ٹیسٹ سیریز بھی اسی مشکل دور میں گزری ہے اور ایک روزہ سیریز بھی ایسے ہی چلے گی تو اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیم پر اثرات پڑنا غیر متوقع نہیں ہے۔ایسے میں کرک اگین نے اپنے ذرائع کو کھنگالا ہے تو نہایت  اہم معاملات سامنے آئے ہیں۔

عمران خان اور رمیز راجہ کب تک پی سی بی پیٹرن انچیف اور چیئرمین،اہم سٹوری

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو اطمینان رکھنا چاہئے کہ حالات اتنے بھی خراب نہیں ہیں کہ اپنا فوکس متاثر ہو۔کرک اگین اپنے سابقہ تجزیہ وخبر کا اعادہ کرتا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کہیں نہیں جارہے ہیں۔وہ بطور وزیر اعظم آگے بھی چلیں گے۔اگلے اننتخابات قبل از وقت ہوں یا وقت پر،انہیں اس عدم اعتماد تحریک سے الٹا فائدہ ہوا ہے اور وہ اس کا فائدہ اٹھائیں گے،اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ اگلے انتخابات کے نتتجہ میں بھی موجودہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے لئے کوئی بڑے خطرات نہیں ہونگے۔

پنڈورا پیپرز سے پنڈورا بکس کھل گیا،سچن ٹندولکر بھی شامل،عمران خان کا بیان آگیا

ایسے وقت میں عمران خان کا بطور وزیر اعظم اپنا کام جاری رکھنا غیر یقینی سی بات ہے لیکن کرک اگین اپنے پڑھنے والوں کو یہ خبر بریک کررہا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد تحریک کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی ہے،اس کی تفصیلات بھی ہیں جو جلد شیئر کی جائیں گی ،یہاں اس  سٹوری کو شائع کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنی بھرپور توجہ ایک روزہ سیریز پر رکھے،اسی طرح کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ اپنے لانگ ٹرم منصوبوں پر توجہ کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *