| | | |

ایک نہیں ،2 کھلاڑیوں کا آج نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے ڈیبیو

روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ

نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کے  ایک نہیں،2 کھلاڑی ون ڈے ڈیبیو کریں گے،اس حوالہ سے دونوں کرکٹرزنے خوشی کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ آج میزبان ٹیم کے خلاف اپنا ڈیبیو کریں گے۔

دونوں کھلاڑی پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے پر پرجوش ہیں،اسے یاد گار بنانے کے خواہش مند ہیں۔اس موقع پر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ اپنے تاثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔یہ میرے اور میری فیملی کے لیے یادگار لمحات ہیں۔اس ٹیم کی سب سے اہم بات اتفاق اور اتحاد ہے۔

پاکستان کا ون ڈے میچ آج،موسم ،حتمی 11رکنی ٹیم

فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے۔
ڈیبیو میں سب سے اہم بات پریشر برداشت کرنا ہوتا ہے۔کوشش کروں گا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *