| | | | | |

بابر اعظم،شعیب ملک،چیف سلیکٹر ودیگر نئے سال کے آغاز پر کہاں

کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

 پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں چند منٹ کے فرق سے سال نو کی تقریبات جاری ہیں۔یہاں کے کرکٹ اسٹارز بھی اپنے ممالک کے وقت کے اعتبار سے نئے سال کی آمد کی خوشیاں منارہے ہیں،پیغامات بھی جاری کررہے ہیں۔ایسے مین پاکستانی ٹیم سے باہر شعیب ملک بھی پیچھے نہیں رہے۔

آل رائونڈر نے اپنی فیملی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سب کو سال 2022 کی مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نئے سال 2022 کی خوشیاں مبارک ہوں۔اللہ کرے کہ نیا سال بے انتہا مثبت چیزوں و باتوں کا ثابت ہو۔

سری لنکا کے کھلاڑی ہاسا رنگا نے بھی اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی اور لکھا ہے کہ تمام لوگوں کی فیملیز کے لئے سال 2022 اچھا ثابت ہو۔آپ کو ہر وہ چیز حاصل ہو،جس کی تمنا آپ کو ہو۔

چیف سلیکٹر محمد حفیظ نے لکھا ہے کہ سال 2022 کی آمد مبارک۔یہ سال خوشیوں اور کمالات سے بھرپور ثابت ہو۔

پاکستان سپر لیگ کی تمام 6 فرنچائزز نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے وسیم اکرم سمیت فیملی کی تصویر شیئر کی اور کہا ہے کہ ہماری فیملی کی جانب سے سب کو نیا سال مبارک ہو۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *