| | | | |

بابر اعظم اپنی ورلڈ نمبر ون پوزیشن کے خود ہی دشمن،مسلسل دوسری ناکامی،عجب آئوٹ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کپتان بابر اعظم اپنی ٹی 20 ٹاپ رینکنگ کے خود ہی دشمن بن گئے ہیں۔ویسٹ انڈیز جیسی کمزور ٹیم کے خلاف 24 گھنٹوں  میں مسلسل دوسری بار ناکام ہوگئے۔ہوم گرائونڈ میں کمزور ٹیم کے خلاف پاکستانی کپتان کی یہ مایوس کن اننگز ہیں۔پہلے میچ میں منگل کو صفر پر گئے۔دوسرے میچ میں آج بدھ کو جلدی پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم اپنی ورلڈ نمبر ون پوزیشن کے خود ہی دشمن،مسلسل دوسری ناکامی،عجب آئوٹ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ کا ٹاس جیت لیا،پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کپتان کے لئے غلط ہی ثابت ہوا ہے۔7 بالز پر 7 کرنے والے بابر اعظم رن آئوٹ ہوگئے،غلطی کیسی بھی ہو۔کس کی بھی ہو۔رن آئوٹ ہونا بذات خود ایک شرمندگی کا نام ہے۔

سال کے آخر میں پاکستان کے پس یہ آخری ٹی 20 سیریز ہے،اس کا ایک ہی میچ باقی بچا ہے۔بابر اعظم کے آئوٹ ہونے کے بعد فخر زمان بیٹنگ کے لئے آئے۔پاکستان نے 3 اوورز میں ایک وکٹ پر 18 اسکور کرلئے تھے۔پہلے میچ میں 78 کی اننگ کھیلنے والے رضوان آج بھی فارم میں لگ رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *