لاہور،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم رمیز راجہ کے متعلق سوال پر چھکا لگاگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم شعیب اختر کے متعلق سوال پر تھوڑا ٹریپ ہوگئے،انہوں نے سوال کے پہلے حصہ کا کور نہ کرکے گویا اس سے اتفاق کیا ہے کہ سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر ہمیشہ ٹیم پر تنقید ہی کرتے رہتے ہیں۔دوسرے حصہ کا جواب دے دیا کہ راولپنڈی میں شعیب اختر نے آکر فاسٹ بائولرز سے ملاقات کی۔انہیں بوسٹ اپ کیا،اعتماد دیا۔کیمپ میں انہوں نے حوصلہ افزائی کی۔
ایک اور سوال کے جواب میں بابر اعظم دامن بچاگئے بلکہ ساتھ میں طنز مارگئے۔وہ حصہ جو پی سی بی چیئرمین کی تبدیلی پر زور لگاتا ہے،وہاں سے سوال آیا کہ رمیز راجہ کہتے ہیں ،ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے،ہماری کارکردگی اچھی ہے،اس لئے مجھے کیا تبدیل کرنا تو اگر آپ ناکام ہوگئے تو پھر کیا تبدیلی ہونی چایئے۔اس پر پاکستانی کپتان نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا کہ
رمیز راجہ کی آڈیو لیک،ماسٹر پلان واضح،انجام یاد رکھیں
کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ ہم ناکام ہوں،پرفارم نہ کریں؟بابر اعظم کا انداز تھوڑا سخت بھی تھا،انہوں نے ساتھ میں تنبیہی انداز میں کہا کہ آپ کو ہماری کامیابی اور پرفارمنس پر خوش ہونا چاہئے۔
بابر اعظم دورہ سری لنکا سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کررہے تھے،انہوں نے دورہ سری لنکا،متعدد پلیئرز کی کارکردگی اور ٹیم پرفارمنس کے حوالہ سے متعدد سوالوں کے جوابات دیئے۔،اس کی تفصیلی رپورٹ تھوڑی دیر میں کرک اگین پر ہی ملاحظہ فرمائیں۔