| | |

بابر اعظم کو کرکٹ کے میسی کا ٹائٹل مل گیا

روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کو کرکٹ کا میسی بول دیا گیا۔یہ ٹائٹل انہیں فٹبال ہیڈ کوارٹر کے دورے میں ملا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا منیجر منصور رانا کی زیرقیادت آئی ایکس ایف سی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف اور عبداللہ شفیق بھی ٹیم منیجر کے ہمراہ تھے۔

ایشیا کپ 2022 کوالیفائر20 اگست سے شروع،پہلا میچ کس کا،مکمل شیڈول

قومی کھلاڑیوں نے فٹبال کھلاڑیوں کی پریکٹس اور ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ کیا۔منیجر منصور رانا نے کلب کے چیف ایگزیکٹو کو اسکواڈ کا دستخط شدہ بیٹ دیا۔

یہ کرکٹ بیٹ اب آئی ایکس کے ہیڈ کوارٹرز میں محفوظ رہے گا۔کپتان بابر اعظم نے فٹبال کلب کے کپتان ڈوشن ٹیڈک کو پاکستان کی سائنڈ شرٹ دی۔

کلب کے چیف ایگزیکٹو اور سابق فٹبال گول کیپر وان دیر سار نے بابر اعظم کو کرکٹ کا میسی کہہ کر مخاطب کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *