گال،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
قسمت پاکستان کی خراب یا بیٹرز بدحواس۔سری لنکا کے خلادف دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفہ کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد نواز دونوں کو ایک ایک چانس ملا۔دونوں اس کا فائدہ نہ اٹھاسکے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم اسپنر کی بال پر اپنی اجنب سے سلپ میں کھڑے فیلڈر دھنن جایا ڈی سلوا کو کیچ دے گئے،سلپ فیلڈر کے ہاتھوں سے بال لگکر گرگئی۔یوں بابر کو 78 رنزپر چانس ملا۔
رضوان ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار خود سے کلین بولڈ،منیجرزوکوچز کے تبادلے
تھوڑی دیربعد محمد نواز کے خلاف امپائر نے ایل بی کی اپیل مسترد کی،سری لنکن ٹیم ریویو کے معاملہ پر تذبذب میں وقت گزار گئی،بعد میں ٹی وی فوٹیج سے صاف ایل بی تھا ،اس وقت سری لنکن کیمپ کی مایوسی دیدنی تھی۔
پاکستان نے ان 2 مواقع سے کوئی فائدہ نہ اٹھایا۔اس کے یہ دونوں پلیئرز تھوڑی دیر میں اوپر تلے باہر گئے۔پہلے بابر اعظم 81 رنزبناکر جے سوریا کے ہاتھوں ایل بی ہوگئے،اگلے اوور میں محمد نواز چھکا مارنے کے چکر میں کیچ دے گئے،انہوں نے 12 رنزبنائے۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف7 وکٹ پر 217 اسکور بنالئے تھے۔