| | | |

رضوان ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار خود سے کلین بولڈ،منیجرزوکوچز کے تبادلے

گال،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز کا پہلا سیشن کیسا رہا،اس کے لئے قومی کیمپ میں اگر تھوڑا اطمینان ہوگا تو سری لنکن کیمپ کو جس طرح چندکامیابیاں ملی ہیں،اس پر انہیں بھی امید ہوگی کہ وہ کچھ کرسکتے ہیں۔

جمعرات کو اس میچ اور سیریز کا آخری روز ہے۔پاکستان کو 508 رنزکے مشکل ترین ہدف کا چیلنج ہے،پہلی اور اکلوتی کوشش ڈرا میچ کھیلنا ہے۔میزبان ٹیم نے دن کے آغاز ہی میں دوسرے اوپنر امام الحق  کو 49 پر شکارکیا۔محمد رضوان نے بابر اعظم کو جوائن کرکے قریب 24 اوورز گزارے۔اس سے دبائو کم ہوا۔دونوں میں اچھی شراکت داری قائم ہوئی لیکن  176 کے مجموعہ پر79 رنزکی یہ شراکت اس وقت ٹوٹ گئی جب محمد رضوان خود سے پہلی بار اسپنر کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔

فارمیٹ تبدیل،انگلینڈ بھی فاتح،معین علی کا نیا اعزاز

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی وکٹ کیپر اس سے قبل بولڈ نہیں ہوئے تھے۔پاکستان کے لئے سیٹ ہوجانے والے محمد رضوان نے پربتھ جے سوریا کی ایک بال کو کھیلنے سے معذرت کی،بیٹ فضا میں لہرادیا،نتیجہ میں بال نے بیلز کوٹچ کیا،اسے اڑایا۔رضوان یوں بناکھیلے بولڈ ہوئے۔ٹیسٹ کیریئر میں یوں وہ پہلی بار بولڈ ہوگئے۔انہوں نے 69 بالز پر 37 رنزکئے۔پاکستانی کپتان اس وقت ہاف سنچری بناکر انہیں حیرت سے بولڈ ہوتا دیکھ رہے تھے۔

ادھر پاکستانی اور سری لنکن منیجرز نے شرٹس کے تبادلہ کا عمل کیا تو ساتھ میں پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے سری لنکن ہیڈ کوچ کے ساتھ وکٹ پر جاکر تبادلہ خیال کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *