فارمیٹ تبدیل،انگلینڈ بھی فاتح،معین علی کا نیا اعزاز
| | |

فارمیٹ تبدیل،انگلینڈ بھی فاتح،معین علی کا نیا اعزاز

برسٹل،کرک اگین رپورٹ

فارمیٹ کی تبدیلی کے ساتھ ہی انگلش ٹیم بھی چارج ہوگئی،اپنی تاریخ کا دوسرا بڑا ٹوٹل سجایا،ساتھ میں بوڑھے ہوتے معین علی نے انگلینڈ کے لئے تیز ترین ہاف سنچری کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

برسٹل میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے پروٹیز کو 41 اسکور سے شکست دے کر 3 میچزکی سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے۔پہلے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم نے6 وکٹ پر 234 اسکوربنائے۔آل رائونڈر معین علی نے 18 بالز پر 52 رنزکی اننگ کھیلی،اس میں انہوں نے 16 بالز پرففٹی بھی مکمل کرلی۔اس طرح وہ انگلینڈ کے لئے تیز ترین ففٹی مکمل کرنے والے انگلش بیٹربن گئے ہیں۔ان کے علاوہ جونی بیئرسٹو نے 53 بالز پر 90 رنزکی اننگ کھیلی۔پروٹیز کے لنگی نیگیڈی کا اس کے باوجود ایک کمال تھا۔انہوں نے برستے رنز کے سیلاب میں 39 رنزکے عوض 5 وکٹیں لے لیں۔

ایشیا کپ پر ایشین کرکٹ کونسل کا مضحکہ خیز اعلان

جواب میں پروٹیز ٹیم20 اوورز میں 8 وکٹ پر 193 رنزبناسکی۔رچرڈ گلیسن کو 3 وکٹ کے لئے 51 رنزکی مار کھانی پڑی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *