برسبین،کرک اگین رپورٹ۔برسبین ٹیسٹ ڈرا،چیمپئن شپ ٹیبل پر بھارت،آسٹریلیا کی اور تنزلی،اگلی دلچسپ صورتحال۔برسبین ٹیسٹ ڈرا ہو گیا ۔خراب روشنی اور بارش کے سبب کھیل دوبارہ شروع نہیں ہو سکا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل اپ ڈیٹ اور دلچسپ ہوئی ہے۔
کھیل جب رکا تھا تو اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم 275 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دو اوور ایک بال پر بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنا چکی تھی۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 89 رنز 7 وکٹ ڈکلیئر کر دی اور یوں اسے 274 رنز کی مجموعی برتری ہوئی ۔بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 445 رنز اسکور کیے تھے۔ یوں یہ میچ زیادہ تر بارش کی نذر ہوا اور پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز اب ایک ایک سے برابر ہے۔
چوتھا ٹیسٹ میلبرن میں باکسنگ ڈے یعنی 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔ اس نتیجے کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورتحال ہوئی ہے۔
جنوبی افریقہ بدستور 63.33 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کی شرح اوسط تھوڑی گری ہے۔ میچ ڈرا ہونے سے اب وہ 58.89 کے ساتھ دوسرے اور بھارت 55.89 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔فی الحال یہی تین ٹیمیں اب فائنل ریس میں شامل ہیں ۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کا کہیں بہت معمولی سا چانس ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی ریس سے باہر ہو چکی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز اہم ہو گئی ہے جو 26 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ پاکستان نے اگر جنوبی افریقہ کو ہرا دیا تو آسٹریلیا اور بھارت دونوں کے لیے چانسز ہوں گے، ورنہ بھارت اور آسٹریلیا کی سیریز کا نتیجہ ان میں سے ایک کو باہر کر دے گا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ دوسری ٹیم فائنل کھیلے گی۔
سری لنکا آسٹریلیا سیریز بھی اہم ہوگی،وہ بھی حتمی فیصلہ کن ہوگی۔