لاہور،سنگاپور:کرک اگین رپورٹ
File Photo
بریکنگ نیوز،سلمان بٹ ہیڈ کوچ مقرر۔دنیائے کرکٹ کی بڑی خبر،سلمان بٹ ہیڈ کوچ بن گئے۔سلمان بٹ پاکستان کے سابق کپتان ہیں،کیریئر کے حوالہ سے ایک ڈارک وقت گزارا،واپسی کی لیکن پی سی بی نے انہیں وہ عزت اور مقام نہیں دیا جس کے وہ حقدار تھے۔
آج انہیں یہ تمغہ کسی دوسرے ملک سے ملا ہے۔سلمان بٹ کو سنگاپور نے اپنے ملک کی ٹیم کا کنسلٹنگ ہیڈ کوچ بنادیا ہے۔وہ سنگاپور کی نشینل سائیڈ کے 2022 کے سیزن میں ذمہ داریاں بنھائیں گے۔پاکستان ویمنز ٹیم کے ٹرینر جلال حسین بھی ایک فرم میں ان کے ساتھ ہونگے۔
مشفیق الرحیم حج کے باعث اہم دورے سے باہر
سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا ہے کہ ہمارا بھرپور معاہدہ ہوا ہے۔سلمان بٹ ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈکوچ ٹیم کے ساتھ سفرکریں گے،سنگاپور میں قیام کریں گے۔
سلمان بٹ کے لئے اہم ترین امتحان آنے والے ہیں،سنگاپور نے زمبابوے میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائر کھیلنا ہے جو زمبابوے میں کھیلا جائے گا،،یہ جولائی میں ہوگا۔ایشیا کپ کوالیفائر اگست میں ہوگا۔آئی سی سی مینز چیمئنز لیگ میں شرکت کریں گے۔یہ آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔
سلمان بٹ ایک وقت میں پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے،پھر کچھ ایسے معاملات ہوئے ہیں کہ ان پر پابندی لگی،واپسی کی لیکن ڈومیسٹک کرکٹ سے آگے نہ آسکے۔