| | | |

بڑا نا م،بڑا تھپڑ،ٹی 20 کا گولڈ پلیئر معطل،جرمانہ

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ کی بڑی خبر،بڑا نام معطل،جرمانہ،سخت سزا۔ورلڈ ٹی 20 پلان سے بھی آئوٹ۔کمال یہ ہے کہ کرکٹ بورڈ نے جرم چھپالیا ہے ۔

حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے انگلش کھلاڑی جیسن رائے نے اس کے فوری بعد أئی پی ایل میں بھاری بھرکم معاوضے پر سلیکٹ ہونے کے بعد بھی کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے ذاتی وجوہات میں اپنے گھر کا قیام کیا تھا۔

بھانڈا تو اب پھوٹا ہے۔انگلینڈ بورڈ نے انہیں سزا کا بھاری تھپڑ مارا ہے۔

ای سی بی ڈسپلنری کمیٹی نے سماعت کے بعد فیصلہ جاری کردیا۔اس کے مطابق جیسن رائے 2 میچز کی معطل سزا کے لائق ہیں۔12 ماہ کے لئے معطل بین کئے گئے ہیں۔ان کا رویہ معطل سزا کے لاگو ہونے نہ ہونے کا ذنہ دار ہوگا۔ساتھ میں 2500پائونڈز جرمانہ بھریں گے۔

انگلینڈ بورڈ نے 31 سالہ کرکٹر کے جرم کو واضح نہیں کیا۔صرف اتنا بتایا ہے کہ انہوں نے کھیل کے دوران اپنے عمل سے کچھ ایسا ویسا کیا ہے جو کھیل کے تقاضوں کے خلاف تھا۔

جیسن رائے ٹی 20 کی مانگ ہیں۔انگلینڈ کے صف اول کے پلیئرز میں ہیں ۔اس سال کے آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 کپ پلان کا حصہ ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *