کرک اگین رپورٹ
Image source,AFP/Getty Images
بڑا یو ٹرن،بڑا بریک تھرو،کرکٹر کا دماغ اچانک تبدیل ہوگیا۔ایک بڑا یوٹرن۔ایک بڑا بریک تھرو۔شکیب الحسن اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں جاری جنگ ختم ہوگئی۔اسٹار کرکٹر نے دورہ جنوبی افریقا پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔34 سالہ آل رائونڈر نے اپنا ہی فیصلہ بدل ڈالا ہے۔کرکٹر فوری طور پر جنوبی افریقا روانہ ہورہے ہیں۔
پنک بال ٹیسٹ میں وکٹوں کی جھڑی،کوہلی بھی گرگئے
رپورٹ کے مطابق شکیب الحسن نے چند روز قبل کہا تھا کہ وہ کرکٹ سے مکمل بریک لے رہے ہیں۔2 ماہ تک ملک کو دستیاب نہیں ہونگے۔اس اعلان کے فوری بعد بنگلہ دیشی سلیکٹرز نے جنوبی افریقا کے دورے کے لئے اپنے محدود اوورز فارمیٹ اور ٹیسٹ کرکٹ کے جو اسکواڈز جاری کئے،ان میں نام شامل تھا،اس پر شکیب نے ناراضی کا اظہار کیا۔بنگلہ دیشی بورڈ صدر نظم الحسن نے رد عمل میں سختی دکھائی کہ یہ کیا طریقہ ہے،آل رائونڈر کلیئر کریں کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔ابھی اس کی باز گشت ختم نہیں ہوئی تھی کہ شکیب بورڈ نے انہیں 30 اپریل تک کی رخصت دے دی۔بظاہر معاملہ حل بھی ہوا۔ختم بھی ہوگیا۔
اب اچانک یہ رپورٹ منظرعام پر آئی ہے کہ شکیب نے یوٹرن لے لیا ہے۔جنوبی افریقا جانے پرتیار ہوگئے ہیں۔اس سلسلہ میں انکشاف ہوا ہے کہ شکیب اور بورڈ سربراہ میں ملاقات ہوئی ہے،اس کے نتیجہ میں یہ سب ہوا ہے۔